-
Narration Regarding Katib-e-Wahi Abudullah-ibn-e-Sad-bin-abi-Sarah
علامہ مجلسی بحار الانوار میں تفسیر علی بن ابراہیم سے نقل کرتے ہوئے آیت “ممن أظلم ممن افتری علی الله کذباً…” الخ کو عبد اللہ بن سعد بن ابی سرح کیلئے نازل ہونا بتایا ہے.امام جعفر صادق (ع) فرماتے ہیں کہ عبد اللہ بن سعد بن ابی سراح عثمان کا رضاعی بھائی تھا، اسلام قبول کیا مدینہ آیا اس کی تحریر اچھی تھی تو جب وحی نازل ہوتی تھی رسول اکرم (ص) اسے بلاتے تھے اور وہ رسالتمآب (ص) جس کو لکھواتے تھے لکھ لیتا تھا تو جب رسول اکرم (ص) “سمیع بصیر” لکھواتے تھے تو وہ اس کے بجائے “سمیع علیم” لکھ دیتا تھا. اسی طرح اگر آنحضرت (ص)کہتے تھے کہ “والله بما تعملون خبیر” لکھو تو وہ “بصیر” لکھ دیتا تھا. رسول اکرم (ص) نے اس کے بارے میں فرمایا ہے: “اس نے وحدانیت کا اقرا کیا پھر وہ کافر ہو گیا.” اور مکہ واپس چلا گیا اور قریش کے لوگوں سے غلط باتیں کہتا تھا. اسی کے بارے میں “ممن أظلم ممن افتری علی الله کذباً…” الخ نازل ہوئی.
رسول اکرم (ص) نے جب مکہ فتح کیا تو اس کے قتل کا حکم دیدیا، عثمان اسے لے کر مسجد میں آئے اور رسولخدا (ص) سے معافی طلب کی رسول اکرم (ص) خاموش ہو گئے اس نے دوبارہ کہا، پھر آنحضرت (ص) خاموش رہے پھر تیسری بار کہا تو آنحضرت (ص) نے فرمایا کہ وہ تمہارے کئے ہے. جب وہ چلا گیا تو رسول اکرم (ص) نے اپنے اصحاب سے فرمایا: میں نے تم سے نہیں کہا کہ جو اس کو دیکھے قتل کر دے تو ایک شخص نے کہا: بسر و چشم! آپ اشارہ کریں قتل کا تو میں قتل کروں. رسول اکرم (ص) نے فرمایا: انبیاء اشارہ کے ذریعہ قتل نہیں کرتے ہیں. (وہ طلقاء میں سے تھا.)
شیخ صدوق نے بیان کیا ہے: رسول اکرم (ص) کے معاویہ اور عبد اللہ بن سعد سے وحی کی کتابت کرانے میں ایک حکمت تھی اگر چہ وہ دونوں دشمن تھے اور وہ حکمت یہ تھی کہ مشرکین یہ کہتے تھے کہ محمد اس قرآن کو اپنے پاس سے ببا کر کہتے ہیں اور واقعہ کیلئے آیت بنا دیتے ہیں. تو آنحضرت (ص) نے چاہا کہ ہر نازل ہونے والی آیت کو دین کے ایسے دشمن سے لکھوا دیں جو دشمنوں کے نزدیک عادل ہیں تا کہ کفار اور مشرکین سمجھ لیں کہ ان کا کلام اول و آخر میں ناقابل تبدیل ہے. (ایک نبی کا کلام ہے.) … اور اگر سلمان و ابوذر جیسے دوستوں کے ذریعہ لکھواتے تع دشمنوں کی نگاہ میں بے قیمت ہوتا.
Sponsor Ask Ghamidi
The discussion "Narration Regarding Katib-e-Wahi Abudullah-ibn-e-Sad-bin-abi-Sarah" is closed to new replies.