Ask Ghamidi

A Community Driven Discussion Portal
To Ask, Answer, Share And Learn

Forums Forums General Discussions Refutations On Response To 23 Questions Series

  • Refutations On Response To 23 Questions Series

    Posted by Basit Aziz on April 26, 2022 at 5:56 am

    مفتی اعظم امریکہ نے غامدی صاحب کے تقریباً تمام 23 سوالات کی سیریز میں ڈسکس کئیے جانے والے ٹاپکس پر بہت ہی مدلل جواب دیا ہے اور بہت ہی شائستگی کے ساتھ غامدی صاحب کے دلائل پر بہت مضبوط سوالات اٹھائے ہیں کیا غامدی صاحب نے اس بارے کوئی جواب دیا ہے۔ اگر دیا ہے تو ضرور مجھ سے شیئر کردیجیے کیونکہ ان کے دلائل کے بعد مجھے غامدی صاحب کے دلائل بہت کمزور لگنے لگے ہیں ۔ میں چاہتا ہوں غامدی صاحب کو مفتی اعظم امریکہ کے دلائل کو ضرور دیکھنا چاہئیے تاکہ اگر وہ غلط کہہ رہے تو ان کی غلطی واضح ہوسکے اور اگر صحیح کہ رہے تو اپنی تصحیح ہوسکے۔ آپ لوگ بھی یوٹیوب پر ان عالم کی ویڈیوز سن سکتے ہیں۔

    Deleted User 7113 replied 2 years, 9 months ago 4 Members · 3 Replies
  • 3 Replies
  • Refutations On Response To 23 Questions Series

  • Umer

    Moderator April 26, 2022 at 7:21 am

    If you have any specific question about any such point, please mention that question along with references and timestamps so that it can be addressed properly. It is not possible to comment on the whole series.

  • اشهل صادق

    Member April 27, 2022 at 2:30 am

    السلام عليكم

    باسط بھائی، کوئی ایک مثالی ویڈیو کا لنک آپ دے سکتے ہیں؟ میں نے آپ کے اس سوال کو پڑھنے کے بعد مفتی صاحب کی داڑھی والی ویڈیو دیکھی جو کہ کہنے کو تو غامدی صاحب کے نکتہ نظر کی نفی تھی، لیکن صاف ظاہر تھا کہ انھوں نے غامدی صاحب کا استدلال سنا تک نہیں اور جن باتوں کا وہ جواب دے رہے تھے وہ سرے سے غامدی صاحب کے استدلال کا حصہ ہی نہیں۔ نہ ہی انھوں نے کوئی نئی بات کی۔ وہی باتیں دہرا دیں جن سے اب تک علماء تو کیا عام لوگ بھی واقف ہو چکے ہیں اور جن کا ہی تو جواب 23 اعتراضات والی سیریز میں دیا گیا ہے۔ ہاں، یہ بات درست ہے کہ انہوں نے بات بہت پیار سے کی، اللہ تعالی مفتی صاحب پر رحم فرمائیں اور ان کو جزاء خیر عطا فرمائیں۔۔ لیکن کم از کم داڑھی والی ویڈیو میں تو انھوں نے کسی بات پر کوئی سوال نہیں اٹھایا اور اٹھاتے بھی کیسے جب کہ تدبر تو درکنار، انھوں نے دوسری جانب کا استدلال سنا تک نہیں۔

  • Deleted User 7113

    Member April 27, 2022 at 11:26 am

    I don’t know who has made him mufti azam Americas? He is simply a deobandi aalim. I have seen his few clips but it didn’t impress me as he only narrates few hadees without discussing contrary views. Anyone who thinks he knows everything, knows nothing. Ghamidi sahib and his students always say that they are students of deen.

You must be logged in to reply.
Login | Register