Ask Ghamidi

A Community Driven Discussion Portal
To Ask, Answer, Share And Learn

Forums Forums Youth And Islam God's Injustice With Previous Nations Who Had No Technology & Luxuries Of Today

Tagged: 

  • God's Injustice With Previous Nations Who Had No Technology & Luxuries Of Today

    Posted by Shamir on June 2, 2022 at 12:58 am

    السلام وعلیکم۔

    میرا یہ سوال پہلے بھی تھا اور کافی دفعہ پوچھا لیکن جوابات سے مطمئن نہیں ہوا اور پھر میں نے ایک مہینے کے لیے ایپ سے بریک لی تاکہ دوبارہ چیزوں کو بہتر طریقے سے سمجھ سکوں

    آج یہ سوال دوبارہ پوچھ رہا ہوں کہ خدا کے دو نام جو رحمان اور رحیم ہیں ہم اکثر پڑھتے اور سنتے ہیں اور وہ آج اس جدید دور میں جس طرح کی آسائشیں ہمیں ملی ہیں یہ ان دونوں ناموں سے مکمل انصاف کرتی ہیں لیکن آج سے پچھلے کچھ پانچ چھ سو سال یا اس قبل کے لوگ جن کی عمریں بھی ہم سے کم تھیں اور پھر آسائشیں بھی وہ موجود نا تھیں یا جو کوئ بھی نعمتیں ہمیں میسر ہیں وہ انہیں نا تھیں یہ اس دور کے لوگوں کے ساتھ نا انصافی سی معلوم ہوتی ہے

    اس بارے میں رہنمائ فرمائیں۔

    Dr. Irfan Shahzad replied 2 years, 7 months ago 2 Members · 1 Reply
  • 1 Reply
  • God's Injustice With Previous Nations Who Had No Technology & Luxuries Of Today

  • Dr. Irfan Shahzad

    Scholar June 2, 2022 at 7:01 am

    آسائشیں خدا نے پیدا نہیں کیں، انسانی عقل و تجربے کی محنت نے پیدا کی ہیں۔ یہ انسان کرتا چلا جاتا ہے اور آنے والے دور میں اس سے بہتر سہولیات پیدا کر لی جائیں گی۔

    خدا کی رحمت کو ان پیمانوں سے ناپنا درست نہیں ہوگا۔

    خدا کی رحمت یہ ہے کہ اس نے بندوں کے لیے ان کے رہنے کے موافق حالات پیدا کر دیے ہیں۔ اس کی فطرت میں خیر و شر کا شعور رکھ دیا ہے اور اسے نیکی کی ترغیب دی ہے۔ وہ ان کے ساتھ عدل کرے گا کیونکہ عدل رحمت کے لیے لازم ہے۔ وہ ان کی خطائیں معاف کرتا ہے اور جنت میں اپنی نعمتوں سے نوازے گا۔

You must be logged in to reply.
Login | Register