Ask Ghamidi

A Community Driven Discussion Portal
To Ask, Answer, Share And Learn

Forums Forums Islam And State Federal Shariat Court Ruling Against Economic System Based On Riba

  • Federal Shariat Court Ruling Against Economic System Based On Riba

    Posted by Muhammad Saleem on June 26, 2022 at 11:47 pm

    اسلام علیکم چند دن پہلے وفاقی شرعی عدالت نے سود کے خلاف فیصلہ دیا ،مگر دو دہائ قبل کی طرح حکومتِ وقت سپریم چلی گئ ہے۔ علاوہ ملک میں ٹیکس کانظام بھی زکوۃ و عشر سے متصادم ہے۔دونوں میں کیسے توازن ہو گا؟ عوام سیاسی لیڈر شپ اور حکومت کے ماتحت نظم اورضابطے کی خاطر نابادل خواستہ تعاون کررہی ہے۔ کیا اس کے باوجود آخرت میں عامتہ الناس کی داد رسی ہو گی؟

    موجودہ صورتحال میں ٹیکسوں کی بھرمار اور شرح نے مت مار دی ہے۔کل کے پروگرام میں یہ سوال غامدی صاحب سے کرنا چاہتا تھا۔

    کل کے پروگرام میں سماعت کا مسئلہ تھا دوسرا چند ماہ سے محسوس ہورہاہے کہ ضابطے کے باوجودکچھ افراد کو ہر بار سوال کا موقع دیا جاتاہے ۔ اگر اس پر آپ کے پاس میری اس شکایت سے بہتر جواب ہےتو بتا دیں۔

    Dr. Irfan Shahzad replied 2 years, 5 months ago 2 Members · 1 Reply
  • 1 Reply
  • Federal Shariat Court Ruling Against Economic System Based On Riba

  • Dr. Irfan Shahzad

    Scholar June 27, 2022 at 12:03 am

    سود کا مسئلہ عالمی معاشی نظام سے جڑا ہوا ہے۔ اسے حل کرنا آسان نہیں، ان مسائل کو حل کرنے کے لیے مسلم ماہرین معاشیات کو متبادل نظام کھڑا کرنا ہوگا اور اس کے لیے مسلم حکومتوں کی مدد درکار ہے۔ کوئی ملک دنیا سے الگ تھلگ ہو کر معیشت نہیں چلا سکتا۔ ملکی سطح پر یہ کس حد تک ممکن ہے یہ بھی ماہرین معاشیات کے دیکھنے کا کام ہے۔ حکومتیں پاکستان میں چونکہ مسلسل عدم استحکام کا شکار رہتی ہیں اس لیے اس پر مسلسل اور سنجیدگی سے کام کرنے کی نوبت نہیں آتی ۔

You must be logged in to reply.
Login | Register