Ask Ghamidi

A Community Driven Discussion Portal
To Ask, Answer, Share And Learn

Forums Forums Sources of Islam Hadith On Hoor Being Alive At This Moment

  • Hadith On Hoor Being Alive At This Moment

    Umer updated 2 years, 1 month ago 4 Members · 8 Replies
  • Dr. Irfan Shahzad

    Scholar October 5, 2022 at 3:00 am

    غامدی صاحب کا موقف یہ ہے کہ یہ امور رسول اللہ ﷺ کو خواب میں تمثیلی انداز میں دکھائے جاتے تھے۔ اس کو حقیقی نہیں سمجھنا چاہیے۔ مراد یہی ہے کہ آدمی کو دنیا میں اپنی مشکلات کے بدلے میں جہاں اور نعمتین ملیں گی وہاں جنت میں اسے من پسند عورت بھی ملے گی۔

    • Talha Mujahid

      Member October 5, 2022 at 3:15 am

      صرف مرد کو ہی خوشخبری دی گئی، کیا عورت کو من پسند مرد نہیں ملے گا؟ دوسری بات یہ ہے کہ ایسا معلوم ہوتا ہے کہ جنت کی تمام نعمتیں مردوں کے لیے ہیں. مشکلات اور مصیبتوں کے بدلے جب بھی نعمتوں کا تذکرہ کیا گیا ہے تو قرآن اور حدیث میں صرف مرد کو مخاطب کیا گیا ہے. کیا عورت کوخاص طور پر نعمتوں کی بشارت نہ دینا غیر منصفانہ نہیں؟

    • Ahsan

      Moderator October 5, 2022 at 12:31 pm
    • Ahsan

      Moderator October 5, 2022 at 12:33 pm

      From 1:19:25 to 1:20:25
      https://youtu.be/NMAaXMkLVdg

    • Ahsan

      Moderator October 5, 2022 at 12:34 pm
  • Dr. Irfan Shahzad

    Scholar October 6, 2022 at 10:21 pm

    یہ مروجہ اسالیب کا مسئلہ ہے۔ قرآن مروجہ اسالیب میں نازل ہوا ہے۔ اس کے مطابق اصولی طور پر جب یہ بتا دیا گیا کہ جنت میں ہر شخص کو خواہ مرد ہو یا عورت ، اسے وہ ملے گا جو اس کا دل چاہے گا تو مذکورہ سوال کا جواب مل جاتا ہے۔ اس کے بعد نعمتوں کا ذکر ہے تو وہ بھی سب کے لیے بیان ہوئی ہیں۔ البتہ جہاں مرد اور عورت کی بات ہوئی ہے تو اسلوب کا تقاضا تھا کہ اس میں وہ باوقار انداز اپنایا جائے تو حیا کے مطابق ہے۔ چنانچہ اس مین مردوں کو مخاطب کر کے کہا گیا کہ انھیں عورتیں ملیں گی۔ یہ کہنا ذوق کے خلاف تھا کہ عورتوں کو مرد ملیں گے۔ یہ اسلوب اب بھی اختیار نہیں کیا جاتا۔ مردوں کو عورتیں ملیں گی تو اس کا لازمی مطلب یہی ہے کہ عورتوں کو مرد ملیں گے۔

    قرآن مجید میں اس اسلوب کی یہ مثال بھی ہے کہ مردوں سے کہا گیا کہ جب وہ اپنی عورتوں سے مقاربت کریں اور پانی نہ ملے تو تیمم کر لیں۔ مگر یہ عورتوں سے نہیں کہا گیا۔ لیکن یہ صاف ظاہر ہے کہ یہ حکم عورت کے لیے بھی ہے۔

    ہر کتاب کو اس کے اپنے اسالیب میں سمجھا جاتا ہے۔

  • Umer

    Moderator October 7, 2022 at 8:46 pm

    For commentary of Ghamidi Sahab on this hadith, please refer to the following video from 31:23 to 40:41

    https://youtu.be/q1nAXC_yRuA?t=1883

  • Umer

    Moderator October 7, 2022 at 8:47 pm

    Why Quran Does Not Address Women When Talking About Spouses In The Paradise:

    Discussion 75106

You must be logged in to reply.
Login | Register