-
Quran 32:21 – Punishment In This World
السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ
محترم جاوید غامدی صاحب فرماتے ہیں کہ نبیوں کے بعد دنیا میں عذاب کا سلسلہ بند ہوگیا ہے اور اب دنیا میں عذاب نہیں آنا ہے۔ جبکہ مندرجہ ذیل آیت میں ہے کہ :
وَ لَنُذِیۡقَنَّہُمۡ مِّنَ الۡعَذَابِ الۡاَدۡنٰی دُوۡنَ الۡعَذَابِ الۡاَکۡبَرِ لَعَلَّہُمۡ یَرۡجِعُوۡنَ۔ السجدہ 32:21
اس بڑے عذاب سے پہلے ہم اسی دنیا میں کسی نہ کسی چھوٹے عذاب تباہی و بربادی (بداعمالیوں کی سزا) کا مزا انھیں چکھاتے رہیں گے ، شاید کہ یہ اپنی باغیانہ روش سے باز آ جائیں۔
تو اس آیت میں چھوٹے عذاب سے کیا مراد ہے ؟؟ کیا یہ دنیاوی عذاب نہیں ہے ؟؟
برائے مہربانی رہنمائی فرمائیں
جزاک اللہ
Sponsor Ask Ghamidi