-
طلاق اور وسوسہ
ایک شخص کو طلاق، ظہار، ایلاء وغیرہ وغیرہ کے وسوسے بہت آتے ہیں، جب اسے اس طرح کا کوئی وسوسہ آتا ہے تو یہ شخص ان سب سے تنگ آکر طلاق دے دیتا ہے۔ اب طلاق دیتے وقت اس شخص نے دل اور زبان سے پورا صحیح ارادہ کیا تھا، یا نہیں، اس کا بھی اس شخص کو پتہ نہیں۔ مطلب اس کا بھی وسوسہ آتا ہے اس شخص کو۔حالانکہ یہ شخص ایسا کچھ چاہتا نہیں تھا لیکن وسوسے جب آتے ہیں تو یہ شخص ان سب وسوسوں سے تنگ آکر طلاق وغیرہ دے دیتا ہے۔ اور لوگوں کو بتاتا ہے کہ میں نے اللہ کی قسم بیوی کو طلاق دے دی۔ اور اللہ کی قسم ظہار ایلاء وغیرہ وغیرہ بھی لیا۔
کیا طلاق اور باقی سب اس شخص کا واقع ہوگیا یا نہیں۔
Sponsor Ask Ghamidi