Ask Ghamidi

A Community Driven Discussion Portal
To Ask, Answer, Share And Learn

Forums Forums Sources of Islam Meaning Of Fawahish

Tagged: 

  • Meaning Of Fawahish

    Faisal Haroon updated 2 years, 2 months ago 4 Members · 8 Replies
  • Dr. Irfan Shahzad

    Scholar December 19, 2022 at 2:38 am

    فحش جنسی معاملات میں غیر مطلوب اور غیر مناسب رویہ یا اظہار کو کہتے ہیں۔ اس کی بے شمار شکلیں ہو سکتی ہیں۔ دو مختلف لوگوں میں کسی ایک شکل یا طریقے کے فحش ہونے یا نہ ہونے کے بارے میں بعض اوقات اختلاف بھی ہو سکتا ہے۔ اس کا فیصلہ انسان کا فہم، اس کا ضمیر اور سماج کے معروف تصورات کرتے ہیں۔

    اس تناظر میں آپ فیصلہ کر سکتے ہیں۔

    رسول اللہ ﷺ کے دور میں ایک حبشیہ اور بعض روایات میں حبشیوں کے رقص کا قصہ احادیث می نقل ہوا ہے جس کو دیکھنے کے لیے مجمع جمع تھا اور حضرت عائشہ نے وہ تماشا رسول اللہ ﷺ کے کاندھے پر سر رکھ کر دیکھا تھا۔

  • Aejaz Ahmed

    Member December 19, 2022 at 3:49 am

    میرے نزدیک جنسی شہوت پر اکسانے والے اور شہوت سے کئے جانے والے تمام اعمال فحش ہیں خاص طور پر جنسی اعضاء ظاہر کرنا اور اسے دیکھنا، شہوت پر اکسانے والی کہانیاں، ڈرامے ، فلم، گانے اور شہوت یعنی جنسی اکساہٹ سے کسی سے باتیں کرنا، اسے چھونا، دیکھنا وغیرہ سب کی سب فحش ہیں۔

    ڈاکٹر عرفان صاحب آپکی کیا رائے ہے ؟؟

  • Dr. Irfan Shahzad

    Scholar December 19, 2022 at 3:53 am

    جی آپ نے اصول کا درست استعمال کیا ہے۔ اسی بنا پر فنون لطیفہ کے جو اظہار فحش نہیں، وہ جائز ہیں۔ اور اس میں کون سی صورت فحش ہے اور کون سی نہیںِ اس کا فیصلہ فرد اور سماج کرتا ہے۔

  • Faisal Haroon

    Moderator December 19, 2022 at 12:29 pm
  • Aejaz Ahmed

    Member December 19, 2022 at 10:37 pm

    برادر محترم فیصل ہارون صاحب، عرفان صاحب اور عمر صاحب،

    میں نے آپکے جوابات تفصیل سے دیکھے اور سنے ہیں تاہم معذرت کے ساتھ عرض ہے کہ قرآن اور سنت رسولﷺ یعنی دین اسلام میں فواحش کیا کیا چیزیں ہیں اسکی وضاحت نہیں ہو پارہی ہے۔

    برائے مہربانی سد ذریعہ کو فی الحال گفتگو کا موضوع بنائے بغیر بتائیں کہ دین اسلام میں براہ راست کون کون سی چیزیں فواحش میں داخل ہیں؟؟ یعنی فواحش کے ذیل میں اسلام میں براہ راست کون کون سی چیزیں حرام ہیں ؟؟

    جب اسلام کی حرمت کا حکم سامنے آ جائیگا پھر ہم سد ذریعہ کے بارے میں اگلے مرحلے میں بات کریں گے ان شاءاللہ

    کیا نامحرم سے شہوت کے ساتھ گفتگو کرنا یا نامحرم کو شہوت سے چھونا یا نامحرم کی شرم گاہ کو دیکھنا براہ راست یا تصویر میں فحش میں داخل ہے یا نہیں ہے ؟؟

    برائے مہربانی سد ذریعہ کے اصول کے بغیر بتائیں کہ براہ راست اللہ نے اسے حرام کیا ہے یا نہیں ؟؟

  • Dr. Irfan Shahzad

    Scholar December 19, 2022 at 10:58 pm

    یہ بات پہلے سمجھنے کی ہے کہ دین میں ممنوعات کی فہرست نہیں دی جاتی اور نہ دی جا سکتی ہے۔ یہ نہ ختم ہونے والی فہرست ہے۔ اس لیے ہمیشہ اصول بتا کر اطلاقات کو فہم اور کلچر پر چھوڑ دیا جاتا ہے۔ آپ ایک ایک چیز پر راے مانگے گیں تو ہم ایک ایک چیز پر راے دے دیں گے مگر یہ کام اصلا ہر فرد کے اپنے کرنے کا ہے۔

    جو معاملات بالکل واضح ہیں کہ وہ بد اخلاقی اور جنسی بے راہ روی میں آتے ہیں جن میں سے کچھ آپ نے ذکر کیے، ظاہر ہے وہ ممنوع ہیں۔

  • Aejaz Ahmed

    Member December 20, 2022 at 6:10 am

    سر، میں پوری طرح بات سمجھ نہیں سکا۔

    جہاں تک فواحش کے حوالے سے فہم اور کلچر کی بات کی جاتی ہے تو بعض کلچر اس دنیا میں ایسے بھی ہیں جہاں عورتوں کے لئے نامحرم کے سامنے سر کے بال کھولنا بھی بے حیائی میں شمار ہوتا ہے جبکہ بعض دوسرے کلچرز میں سوئم سوٹ اور شاٹ اسکرٹ پہننا بھی بے حیائی شمار نہیں ہوتی ہے۔

    میں چاہ رہا تھا کم سے کم آپ کی اور محترم جاوید غامدی صاحب کی اس حوالے سے رائے آجاتی کہ دین کی نظر میں لباس اور فنون لطیفہ اور مردو زن کے اختلاط وغیرہ سے متعلق کیا چیزیں فواحش میں شمار ہوتی ہیں۔

    جزاک اللہ خیرا

  • Faisal Haroon

    Moderator December 20, 2022 at 10:05 am

    میں نے اوپر جو لنک شیئر کیا ہے اس کی ویڈیوز میں غامدی صاحب نے بہت تفصیل سے بات کی ہے۔ براہ کرم وہ ویڈیوز دیکھیں۔

You must be logged in to reply.
Login | Register