Ask Ghamidi

A Community Driven Discussion Portal
To Ask, Answer, Share And Learn

Forums Forums Epistemology And Philosophy تمام انسانوں کے لیے ایک فرشتہ

Tagged: 

  • تمام انسانوں کے لیے ایک فرشتہ

    Posted by Deleted User 8380 on January 3, 2023 at 7:54 am

    گزارش یہ ہے کہ آپ کے بیانات کی روشنی میں مجھے کبھی کسی سوال کی حاجت نہیں ہوئی۔

    تاہم ایک سوال ہے جسے آپ کی خدمت میں عرض کرنا ہے۔

    وہ یہ کہ قرآن میں غزوات کے دوران فرشتوں کی مدد کبھی ایک ہزار ، کبھی تین تو کبھی پانچ کا زکر ہے۔

    کیا مٹی سے بنے انسانوں کے لئے فرشتہ ایک ہی کافی نہیں ہوتا ؟

    براہ کرم اپنے علم و ادراک کی روشنی میں بندہ ناخواندہ کو جواب مرحمت فرمائیں ۔

    جزاک اللّٰہ خیر۔

    Dr. Irfan Shahzad replied 1 year, 10 months ago 4 Members · 9 Replies
  • 9 Replies
  • تمام انسانوں کے لیے ایک فرشتہ

  • Nadeem

    Member January 3, 2023 at 8:19 am

    Assalam-o-Alaikam. I think one angel would have been enough to destroy all the enemy, but perhaps only one angel can appear visible as one person. I think angels appeared visible as warriors along with other Muslims and fought like normal humans without giving an impression that a hidden divine power defeated the enemy.

    • Deleted User 8380

      Member January 3, 2023 at 10:01 am

      محترم میں انگریزی سمجھنے سے قاصر ہوں۔ براہ کرم اردو میں راۓ ارشاد فرمائیے۔

      جزاک اللّٰہ خیر۔

    • Nadeem

      Member January 3, 2023 at 4:59 pm

      السلام علیکم۔ میرے خیال میں تمام دشمنوں کو تباہ کرنے کے لیے ایک فرشتہ کافی ہوتا، لیکن شاید صرف ایک فرشتہ ہی ایک شخص کے طور پر نظر آتا ہے۔ میرے خیال میں فرشتے دوسرے مسلمانوں کے ساتھ جنگجو کے طور پر نظر آئے اور عام انسانوں کی طرح لڑے بغیر یہ تاثر دیے کہ کسی مخفی الہی طاقت نے دشمن کو شکست دی ہے۔

  • Faisal Haroon

    Moderator January 3, 2023 at 10:59 am

    ہمارے پاس تمام انسانوں کے لیے ایک فرشتہ کے کافی ہونے کی کوئی دلیل نہیں ہے۔ اگر ایسا ہوتا تو صرف خدا ہی ہمیں اس کی اطلاع دے سکتا تھا، لیکن اس نے ایسا نہیں کیا۔ ہمیں ان باتوں میں منطقی نتیجہ اخذ کرنے سے گریز کرنا چاہیے جن میں علم حاصل کرنے کا ہمارے پاس کوئی قابل اعتماد طریقہ نہیں ہے۔

    براہ کرم 41:36 سے 43:00 تک نیچے کی ویڈیو بھی دیکھیں:

    https://youtu.be/S4-efzaeeQ4?t=2496

    • Deleted User 8380

      Member January 3, 2023 at 12:08 pm

      ان تمام ویڈیوز کو دیکھ چکا ہوں اور روزانہ کی بنیاد پر دیکھتا رہتا ہوں۔

      میرا سوال یہ ہے کہ غزوات کے دوران ایک ہزار ، تین ہزار اور پانچ ہزار فرشتوں کا زکر ہے اس تعداد کے مختلف ہونے کو سمجھنا چاہتا ہوں۔

    • Nadeem

      Member January 3, 2023 at 5:07 pm

      فیصل بھائی۔ کیا دو فرشتوں کی مثال نہیں ملتی جو حضرت ابراہیم کے پاس آئے اور انہوں نے کہا کہ وہ سدوم اور جمورہ کی قوم کو تباہ کرنے کے لیے آئے ہیں۔ تو ایسا لگتا ہے کہ فرشتے لوگوں کی ایک بڑی تعداد کو تباہ کرنے کی کافی صلاحیت رکھتے ہیں۔

    • Faisal Haroon

      Moderator January 3, 2023 at 6:37 pm

      کسی سے بات کرنے کے لیے صرف نمائندے ہی کافی ہوتے ہیں۔ اسے بطور دلیل پیش نہیں کیا جا سکتا۔

  • Faisal Haroon

    Moderator January 3, 2023 at 1:17 pm

    غزوات کے دوران خدا کی مدد کی تفصیلات کے لیے آپ درج ذیل پوسٹ کے آخر میں ویڈیوز دیکھ سکتے ہیں:

    Discussion 32611

  • Dr. Irfan Shahzad

    Scholar January 3, 2023 at 11:19 pm

    ہزاروں فرشتوں کی مدد اللہ اور مشکل حالات میں زیادہ فرشتوں کی مدد، یہ اہتمام کی دلیل ہے۔ جیسے دل سے ایک بار مغفرت طلب کرنا کافی ہے، مگر ہم اہتمام جب کرتے ہیں تو سیکنڑوں دفعہ استغفار پڑھتے ہیں۔ رسول اللہ ﷺ کا ارشاد ہے وہ ستر بار روزانہ استغار کرتے تھے۔ ستر سے عربی میں کثرت مراد ہوتی ہے۔

    بہرحال خدا اپنے رازوں سے واقف ہے۔

You must be logged in to reply.
Login | Register