Ask Ghamidi

A Community Driven Discussion Portal
To Ask, Answer, Share And Learn

Forums Forums Epistemology And Philosophy Difference Between Deen And Mazhab

Tagged: 

  • Difference Between Deen And Mazhab

    Posted by Aejaz Ahmed on January 16, 2023 at 2:11 am

    برائے مہربانی یہ بتایئے کہ :

    دین کے لغوی معنی کیا ہیں ؟

    قرآن میں اس سے کیا مراد ہے ؟؟

    قرآن میں اسلام کے لئے مذہب کا لفظ کیوں استعمال نہیں کیا گیا جبکہ یہ بھی عربی زبان کا لفظ ہے ؟؟

    جزاک اللہ

    Aejaz Ahmed replied 1 year, 11 months ago 3 Members · 6 Replies
  • 6 Replies
  • Difference Between Deen And Mazhab

  • Dr. Irfan Shahzad

    Scholar January 17, 2023 at 3:04 am

    دین کے لغوی معنی طریقہ یا روش کے ہیں۔ اصطلاحی معنی وہ مجموعہ احکام ہے جس سے خدا کی رضامندی حاصل کی جا سکتی ہے۔

    قرآن مجید میں یہ دونوں معانی میں استعمال ہوا۔

    مذہب کا لغوی مطلب جانے کی جگہ کے ہیں۔ یہ لفظ دین کے معنی میں کلام عرب میں مستعمل نہیں تھا۔

    لغوی طور پر معانی بعض اوقات یکساں بھی ہوں تو بھی ان کا استعمالی معنی ضروری نہیں یکساں ہو۔ اس کا فیصلہ اہل زبان کے استعمال سے ہوتا ہے۔

  • Aejaz Ahmed

    Member January 17, 2023 at 7:33 am

    یعنی عربی لفظ مذہب کے معنی “جانے کی جگہ” کے ہیں ؟؟

    جانے کی جگہ” سے کیا مراد ہے ؟؟” اس لفظ کا اسلام سے کیا تعلق ہے ؟؟

    برائے کرم اس کی وضاحت کریں کہ اسلام کے لئے مذہب کا لفظ کیسے شروع ہوا ؟؟

  • Dr. Irfan Shahzad

    Scholar January 17, 2023 at 10:28 pm

    کسی لفظ کا استعمال کیسے شروع ہوا، یہ لسانی تحقیق کا موضوع ہے۔

    مذہب رجحان کے معنی میں مستعمل ہے یعنی ایک آدمی کس طرف کو چل پڑتا ہے۔ اس معنی میں یہ مسلم علما کے رجحانات کے لیے استعمال ہونا شروع ہوا کہ مثلا امام ابو حنیفہ کا مذہب یوں ہے اور امام شافعی کا یوں۔ بعد میں لوگ مذہب کو دین کے معنی میں بھی استعمال کرنے لگے۔

    کسی لفظ کے لغوی معنی صرف اس کی پیدایش کی نشان دہی کرتے ہیں۔ زبان میں لفظ اپنے استعمالات سے پہچانا جاتا ہے۔

  • Aejaz Ahmed

    Member January 18, 2023 at 12:19 am

    جزاک اللہ خیرا ڈاکٹر عرفان شہزاد صاحب

  • Umer

    Moderator January 22, 2023 at 3:41 pm

    Please also refer to the following thread:

    Discussion 55319

    • Aejaz Ahmed

      Member January 22, 2023 at 8:40 pm

      Jazak’Allah Umer Qureshi sb. Thanks a lot

You must be logged in to reply.
Login | Register