Forums › Forums › General Discussions › غامدی صاحب کا موقف سنت
-
غامدی صاحب کا موقف سنت
Posted by Muhammad Asaad on January 21, 2023 at 9:33 amالسلام علیکم
جناب غامدی صاحب کے تصور سنت میں دین کو جاری کرنے سے کیا مراد ہے؟؟
یعنی عملی تواتر بھی ہوگیا مگر دین کو جاری کیسے کیا گیا؟
Muhammad Asaad replied 1 year, 11 months ago 2 Members · 14 Replies -
14 Replies
-
غامدی صاحب کا موقف سنت
-
Dr. Irfan Shahzad
Scholar January 23, 2023 at 1:12 amیعنی رسول اللہ کا دین کے اعمال کو اپنی سند کے ساتھ لوگوں میں متعارف کروانا کہ فلاں عمل واقعی دین ہے، یہ دین کو جاری کرنا ہے۔
-
Muhammad Asaad
Member January 23, 2023 at 1:35 amیعنی خبر کے ذریعے؟،، اور کوئی مثال بھی دیجیئے
-
-
Dr. Irfan Shahzad
Scholar January 23, 2023 at 1:41 amسنت عمل کا نام ہے۔ آپ نے سنت سے دیا جانے والا دین عمل کے ذریعے سے اور اپنے بیان کے ذریعے سے بھی جاری کیا۔ جیسے نماز، دائین ہاتھ سے کھانا
-
Muhammad Asaad
Member January 23, 2023 at 1:44 amسر پھر داڑھی پر نبی پاک کا بیان تو موجود ہے نا۔۔غامدی صاحب ان کی تاویلات کیوں کرتے ہیں
-
Dr. Irfan Shahzad
Scholar January 23, 2023 at 1:49 amداڑھی کو سنت بنانے سے متعلق نبی پاک کا کوئی بیان ثابت نہیں۔
اس پر غامدی صاحب کا موقف اگر آپ کو معلوم ہے تو اس پر کوئی سوال ہو تو کیجیے۔ اگر پورا موقف معلوم نہیں تو پہلے معلوم کر لیں۔
یہ مضمون ملاحظہ کیجیے:
https://www.javedahmedghamidi.org/#!/books/5aa66ae35e891e8f44a43f5f?chapterNo=45
نیز یہ سیریز دیکھیے:
-
Muhammad Asaad
Member January 23, 2023 at 1:51 amجی ضرور یہ دونوں سن چکا ہوں
وہ استکبار کی نص کہاں سے لے کر آتے ہیں
-
-
Dr. Irfan Shahzad
Scholar January 23, 2023 at 2:08 amداڑھی کو سنت میں شامل ہونے کے لیے جو نص درکار ہے وہ دستیاب نہین۔ اصل استدلال یہ ہے۔
دوسری بات حدیث کی توجیہ کی ہے جسے آپ چاہیں تو قبول کریں یا رد کریں۔
توجیہات حدیث کے ساتھ جڑے قرائن سے کی جاتی ہے۔
-
Muhammad Asaad
Member January 23, 2023 at 2:11 amحدیث پاک ہے
مونچھیں کٹواو اور داڑھی بڑھاو۔۔
اس کا قرینہ کیا ہے؟
-
Dr. Irfan Shahzad
Scholar January 23, 2023 at 2:15 amاس کی وضاحت مضمون اور ویڈیو میں کر دی گئی ہے۔
-
Muhammad Asaad
Member January 23, 2023 at 2:18 amجزاکم اللہ
محترم آپ۔سے واٹس ایپ پہ رابطہ ہوسکتا ہے؟؟
کچھ آیڈیوز ہے آپ کے سوالات پر
-
-
Dr. Irfan Shahzad
Scholar January 23, 2023 at 2:25 amآپ یہاں اپنے سوالات پیش کر سکتے ہیں۔
-
Muhammad Asaad
Member January 23, 2023 at 2:27 amدراصل آیڈیوز تھوڑی طویل تھی تو ڈائریکٹ آسانی ہوجاتی
چلیں میں انہیں کہتا ہوں کہ تحریر کردیں
-
-
Dr. Irfan Shahzad
Scholar January 23, 2023 at 2:30 amخلاصہ لکھ دیں۔
اصل سوال مختصر ہوا کرتا ہے۔
تاہم گزارش ہے کہ پہلے غامدی صاحب کا موقف پوری طرح سمجھ لیا جائے تاکہ ایسے سوالات نہ آ ئین جن کے جواب دیے جا چکے ہیں۔ کوئی نیا اعتراض ہے تو پیش کیجیے ۔
-
Muhammad Asaad
Member January 23, 2023 at 2:34 amجی ضرور محترم
-
Sponsor Ask Ghamidi