-
Types Of Taqdir And Knowledge Of Allah
محترم جاوید احمد غامدی صاحب تقدیر کی دو قسمیں بںان کرتے ہیں
مبرم جس کا فیصلہ پہلے ہو چکا۔
معلق جو بندے کے عمل کے ساتھ معلق ہے کہ اگر بندہ مانگے گا تو اللہ تعالیٰ عطا فرما دیں گے۔
اسی معلق کے بارے میں سوال ہے کہ
پہلی صورت یہ کہ اگر اللہ کہ پہلے سے علم ہے کہ بندہ مانگے گا اور یہ بھی علم ہے کہ میں دوں گا پھر تو یہ معلق نہ ہوئی۔
دوسری صورت یہ کہ اللہ کو پہلے سے علم تو ہے کہ بندہ مانگے گا لیکن دینے یا نا دینے کا فیصلہ بندے کے عمل کے بعد فرمائیں گے یعنی پہلے سے علم نہیں کی موقع پر اللہ تعالیٰ خود کیا فیصلہ فرمائیں گے ۔ اس صورت میں معلق سمجھ آتی ہے ۔
تیسری صورت یہ کہ اللہ کو پہلے سے علم ہی نہیں کہ بندہ مانگے گا ۔اس صورت میں بھی معلق سمجھ میں آتا ہے۔
صحیح صورت کیا ہے رہنمائی فرمائیں ۔
Sponsor Ask Ghamidi