Ask Ghamidi

A Community Driven Discussion Portal
To Ask, Answer, Share And Learn

Forums Forums Islamic Sharia Status Of Long-distance Divorce During Periods And Required Iddat?

Tagged: 

  • Status Of Long-distance Divorce During Periods And Required Iddat?

    Dr. Irfan Shahzad updated 1 year, 7 months ago 2 Members · 3 Replies
  • Dr. Irfan Shahzad

    Scholar April 8, 2023 at 11:50 pm

    حیض میں بھی طلاق ہو جاتی ہے۔ البتہ اسے ناپسند کیا گیا ہے۔ یہ طلاق کے درست طریقے کی خلاف ورزی ہے۔ کیونکہ اس سے عدت کو شمار کرنے میں کچھ مسئلہ پیش آ جاتا ہے۔ مذکورہ کیس میں طلاق ہو جائے گی۔ عدت کا تعین حمل کے امکان اور عدم امکان پر منحصر ہوتا ہے۔ اگر حمل کا امکان ہی نہیں تو خاتون پر شرعا کوئی عدت عائد نہیں ہوتی۔ تاہم وہ عدت گزارنا چاہے تو طلاق کے بعد تین حیض تک اس کی عدت کی مدت ہے۔ جس میں حالیہ حیض کو شمار کرنا ہے یا نہیں، اس کا فیصلہ خاتون اور اس کے متعلقین یا کوئی ثالث کر سکتا ہے۔

    • Deleted User 2354

      Member April 9, 2023 at 6:21 am

      Agar Quran me Kanoon bata deya gaya to kanoon ko follow krna chye ab kanoon ko follow nai kia os ke saza ho na k os kanon se inkar kr den ab app zohar me 4 farz ke jaga 3 farz phar len or khaen namaz ho gi tab b khna chye namaz ho jati albata 4 faraz han tab qu nai khaty ? Ap ki bat se me inkar krta app Quran k kanon ko reject kr k apna kanon bana re

  • Dr. Irfan Shahzad

    Scholar April 9, 2023 at 10:08 pm

    آپ اپنا لب و لہجہ درست کیجیے۔ سوال کرنے کے آداب کے مطابق سوال کیجیے۔

    آپ کا نماز پر اس قانون کا اطلاق غلط ہے۔ یہاں قانون بدلا نہیں جا رہا ہے۔ سماجی قوانین کے اطلاق کی کئی صورتیں ہو جاتی ہیں یہ نماز کی طرح کا معاملہ نہیں ہوتا۔

    خدا نے کہیں منع نہیں کیا ہوا کہ حیض میں طلاق نہیں ہوگی۔ چونکہ عدت کو شمار کرنا ہوتا ہے اس لیے حیض میں طلاق مناسب نہیں۔

    جو حکم جس درجے میں ہو اسی رعایت کے ساتھ بیان کرنا ہی اسلام ہے۔ ضرورت سے زیادہ سختی یا نرمی دونوں سے حکم کی شکل بدل جاتی ہے۔ اس سے اجتناب کرنا ضروری ہے۔

The discussion "Status Of Long-distance Divorce During Periods And Required Iddat?" is closed to new replies.

Start of Discussion
0 of 0 replies June 2018
Now