Forums › Forums › Epistemology And Philosophy › Nature Of Pharaoh's Claim Of Being God
Tagged: Polytheism, Quran, Shirk
-
Nature Of Pharaoh's Claim Of Being God
Posted by Aejaz Ahmed on June 18, 2023 at 10:04 amجب فرعون یہ کہتا تھا کہ
انا ربکم الاعلیٰ
میں تمھارا سب سے بڑا رب ہوں تو پوچھنا یہ ہے کہ وہ کن معنوں میں اپنے آپ کو رب کہتا تھا ؟؟
کیا وہ سمجھتا تھا کہ زمین، آسمان کائینات اس نے بنائی ہے ؟؟ یا یہ کہ اس نے انسانوں کو پیدا کیا ہے ؟؟
فرعون کن معنوں میں اپنے آپ کو رب کہتا تھا ؟؟
Aejaz Ahmed replied 1 year, 5 months ago 3 Members · 7 Replies -
7 Replies
-
Nature Of Pharaoh's Claim Of Being God
-
Isabel Ayesha
Member June 18, 2023 at 10:17 amاس زمانے میں، مصری تاریخ کے مطابق ، وہاں کو سب سے بڑا خدا آمون/ آمین، تھا اور فرعون کو اس کی اولاد کا درجہ دیا جاتا تھا۔ مصر میں کئی خدا تھے Horus, İsis, Hatshepsut, Osiris… فرعون ان سب کا خون سمجھا جاتا تھا، اور روحانی اولاد ۔ اسی وجہ سے، اس Myth کی بنیاد پر وہ اپنے آپ کو مصر کا خداوند کہتا تھا۔۔۔
رئیس مصر اور دیگر بھی خدا کے درجے کو سمجھنے جاتے تھیلے لیکن فرعون ان میں سب سے براہ راست مقام رکھتا تھا۔۔۔ رب العلى
قرآن نے اسی تاریخی واقہ کو بیان کیا ہے۔ یہ کوئی نیا دعوہ نہ تھا بلکہ ایک دستور تھا۔
Akhnatun, نے یوسف علیہ السلام کے زمانے میں اسے تبدیل کرکے ایک خدا یعنی Atun/Aten آتون کی پرستش کو دستور بنا کر فرعون کی خدائی حیثیت ختم کی۔۔۔ اس کو بعد میں اس جے بیٹے نے دوبارا بحال کیا۔۔۔
Hope it helps!
-
Aejaz Ahmed
Member June 18, 2023 at 10:39 amجزاک اللہ
آپ نے بہت علمی بات لکھی۔ بہت شکریہ
تاہم میں یہ جاننا چاہتا ہوں کہ فرعون رب اعلیٰ کی حیثیت سے اپنے لئے عام عوام سے کون سے حقوق چاہتا تھا ؟؟ اور یہ بھی بتائیں کہ وہ کیوں سمجھتا تھا کہ وہ رب اعلیٰ ہے ؟؟ کیا وہ سمجھتا تھا کہ زمین آسمان انسان چرند پرند اس نے بنائے ہیں ؟؟
-
Isabel Ayesha
Member June 18, 2023 at 4:55 pmو أيك
فرعون (مصری بادشاہ کا لقب) اپنی رعایا سے مکمل طور پر Submission یعنی سرِ تسلیم خم کرنا چاہتا تھا۔ خدا کی طرح، اس کا ہر لفظ قانون تھا، اور اس کی بہت ہی غیر معمولی حیثیت تھی۔ یعنی اگر کوئی فرعون کا حکم نہ مانتا، ناصرف یہ کہ اس نے قوانین کا پاس نہ رکھا، بلکہ اس نے اپنے خدا سے کفر س انکار کیا۔ لہذا اس کا تقاضا وہی ہے جو رب حقیقی نے ہم سے کیا۔۔۔ أسلمت لي رب العالمين
جہاں تک آپکے دوسرے سوال کا تعلق ہے، یعنی کیا وہ خود کو زمین و آسمان کا پروردگار و خالق سمجھتا تھا، تو اولا اس کے لیے قدیم مصری عقائد کو سمجھنا ضروری ہے۔
مصریوں کے ہاں خدا کا ایک بہت ہی غیر معمولی تصور تھا۔ ان کے ہاں ایک رب العالمین نہیں، بلکہ ہر مرحلے و امر کا خدا تھا، یہاں تک کہ اچھا کا اور برائی کا خدا بھی۔
اس کے لیے آپ Osiris, Horus, İsis, Seth کے قصے کا مطالعہ کرسکتے ہیں، تو آپ کو سمجھنے میں بہت آسانی ہوگی، أنشأ الله
اب جہاں تک سوال ہے کہ وہ خود کو رب اعلیٰ کیوں سمجھتا تھا تو، ان تمام تر خداؤں میں ایک ممتاز خدا آمون تھا۔ اور فرعون کو آمون اور تمام خداؤں کا انسانی وجود سمجھا جاتا تھا۔۔۔ جیسے Trinity میں ایک خدا جسدی صورت میں ہے اور وہی خدا روحانی صورت میں بھی، آپ اس کو اس سے تھوڑی سے تمثیل دے سکتے ہیں۔ یعنی فرعون تمام تر خداؤں کا سپوت اور زمین پر جسدی صورت مانا جاتا تھا، یعنی خداوند یا رب العلی۔۔۔
امید ہے اس سے فایدہ ہو ہو گا! ا
-
Aejaz Ahmed
Member June 19, 2023 at 2:05 amجزاک اللہ خیراً کثیرا
آپ کے جواب سے بات واضح ہوگئی، شکریہ
-
Isabel Ayesha
Member June 19, 2023 at 3:06 amو أيك 😊
-
Umer
Moderator June 21, 2023 at 2:18 amFor point of view of Ghamidi Sahab, please refer to the video below from 22:09 to 33:26
https://www.youtube.com/live/WvQIikCNtdo?feature=share&t=1329
-
Aejaz Ahmed
Member June 21, 2023 at 3:05 amThanks a lot Respected Umer Qureshi sahib🌹
Sponsor Ask Ghamidi