Ask Ghamidi

A Community Driven Discussion Portal
To Ask, Answer, Share And Learn

Forums Forums Epistemology And Philosophy Defining Characteristics Of A Human Being And How To Use Them?

Tagged: ,

  • Defining Characteristics Of A Human Being And How To Use Them?

    Posted by Aejaz Ahmed on June 21, 2023 at 4:15 am

    استاد محترم جاوید غامدی صاحب نے کچھ اس طرح کی بات کی تھی کہ انسان کے مندرجہ ذیل وجود ہیں :

    1- حیوانی وجود

    2- علمی وجود

    3- عقلی وجود

    4- اخلاقی وجود

    5- جمالیاتی وجود

    پوچھنا یہ تھا کہ ان 5 چیزوں کے علاؤہ بھی انسان کی کوئی جہت ہے ؟؟

    اور یہ کہ علمی وجود اور عقلی وجود ایک ہی چیز ہے یا یہ الگ الگ ہیں ؟؟

    Aejaz Ahmed replied 1 year, 5 months ago 2 Members · 5 Replies
  • 5 Replies
  • Defining Characteristics Of A Human Being And How To Use Them?

  • Dr. Irfan Shahzad

    Scholar June 22, 2023 at 1:50 am

    حیوانی وجود اور انسانی وجود تخلیق کے مراحل میں بیان کرتے ہیں۔

    انسان بن جانے کے بعد عقلی وجود، اخلاقی وجود اور جمالیاتی احساس سے انسان ہونے کو ڈیفائن کرتے ہیں۔

    علمی وجود الگ سے بطور کیٹیگری بیان نہیں کرتے۔ وہ اخلاقی وجود میں شامل ہے۔

  • Aejaz Ahmed

    Member June 22, 2023 at 2:13 am

    جزاک اللہ عرفان شہزاد صاحب

    یہ بھی بتائیے کہ انسان کا عقلی وجود اس سے کیا تقاضہ کرتا ہے ؟؟ اسے کس طرح بہترین استعمال کیا جا سکتا ہے ؟؟

  • Aejaz Ahmed

    Member June 22, 2023 at 2:26 am

    بلکہ عقلی، علمی اور جمالیاتی وجود تینوں کا ہی بتادیں کہ وہ انسان سے کیا تقاضے کرتا ہے اور ایک انسان کس طرح اپنے ان وجود کا بہترین استعمال کر سکتا ہے ؟؟

  • Dr. Irfan Shahzad

    Scholar June 22, 2023 at 3:11 am

    عقلی وجود سے انسان درست اور ٖغلط مفید و مضر کا فیصلہ کرتا ہے،جمالیاتی وجود سے حسن اور بد صورتی اور اخلاقی وجود سے اچھے اور برے کا فرق کرتا ہے۔ ہر انسان ہر لمحہ اپنی ذات کے ان پہلوؤں کو استعمال کر کے اپنے لیے علم اور عمل کا راستہ متعین کرتا رہتا ہے۔ اس میں جان بوجھ کر بے عقلی، ہٹ دھرمی، ضد، تعصب، اور اپنی فطرت کو مسخ کرنے جیسے محرکات سے بچنا چاہیے۔

  • Aejaz Ahmed

    Member June 22, 2023 at 3:47 am

    جزاک اللہ

You must be logged in to reply.
Login | Register