-
Can I Sell Available Free Course Contents To Students?
السلام علیکم
میں ایک سٹوڈنٹ ہوں حالیہ دنوں میں نے ایک بزنس شروع کیا جس کا ماڈل کچھ یوں ہے :
ہم ایجوکیشنل سیکٹر میں کام کرتے ہیں اور دنیا بھر کے تمام آن ڈیمانڈ سکل بیسڈ کورسز کو اپنی ایپ میں لاتے ہیں اور اسکی ماہانہ ، سبسکرپشن چارج کرتے ہیں ، کورسز ہم انڈین پاکستانی اور انگلش لوگوں سے لیتے ہیں ، اس میں بعض کورسز تو پہلے سے فری میں ٹیلی گرام جیسے ایپس پر موجود ہوتے ہیں جنکو ہم ڈائونلوڈ کر کے ان پر خود سے کام کر کے اپنی ایپ میں رکھتے ہیں جبکہ کچھ کورسز ہم خریدتے ہیں مگر انکو صرف پرسنل استعمال کی ہی اجازت ہوتی ہے لیکن ہم انکو بھی اپنی ایپ میں رکھتے ہیں،
ایپ کی ماہنانہ سبسکرپشن انتہائی معمولی 299 روپے ہے جو کہ ہم ان کورسز کی نہیں بلکہ کچھ اور ٹیمپلیٹس وغیرہ جنکو ہم نے خود سے بنایا ہے اسکی چارج کرتے ہیں
اب سوال یہ بنتا ہے کہ کیا ایسے کورسز جو پہلے سے مارکیٹ میں فری میں موجود ہیں ہم انکو اپنی ایپ میں بھی لاکر فری میں دے سکتے ہیں بنا انکے اصل مالک سے بات کیے ؟ دوسری بات کیا وہ کورسز جنکو صرف ہمیں ہی استعمال کرنے کی اجازت ہے انکو بھی دوسروں کے ساتھ شیئر کیا جا سکتا ہے بشرطیکہ اس سے اصل مالک کا کچھ بھی نقصان نہ ہو ؟
Sponsor Ask Ghamidi