Ask Ghamidi

A Community Driven Discussion Portal
To Ask, Answer, Share And Learn

Forums Forums Sources of Islam Quran 5:97 – Its Relationship With The Context

Tagged: 

  • Quran 5:97 – Its Relationship With The Context

    Posted by Ahraz Ahmad Atif on August 8, 2023 at 7:56 pm

    سورۃ مائدہ کی آیت 97 میں اللّٰہ تعالیٰ حج سے متعلق چیزوں کا ذکر کر کے یہ بتا رہے ہیں کہ یہ سب اسلئے ہے کہ تم جان لو کہ اللّٰہ آسمانوں اور زمین کا سب کچھ جانتا ہے۔ یہ بات بالکل بھی سمجھ نہیں آ رہی۔ البیان میں غامدی صاحب کی تفسیر پڑھی اور اُس میں مولانا امین احسن اصلاحی کی تفسیر کا حصہ بھی پڑھا لیکن پھر بھی حج سے متعلق شعیروں کا اس بات سے تعلق واضح نہیں ہو رہا کہ اللّٰہ آسمان و زمین کی ہر چیز کو جانتا ہے۔

    Dr. Irfan Shahzad replied 1 year, 3 months ago 2 Members · 3 Replies
  • 3 Replies
  • Quran 5:97 – Its Relationship With The Context

  • Dr. Irfan Shahzad

    Scholar August 9, 2023 at 12:30 am

    سیاق و سباق دیکھییے تو شعائر اللہ کے ساتھ ہر جگہ اللہ کے تقوی کی وصیت ان آیات میں کی گئی ہے۔ شعائر کی حرمت خدا کے تقوی کی وجہ سے کی جاتی ہے۔ اور تقوی کی اساس خدا کے سامنے جواب دہی کا تصور ہے۔ اور جواب دہی خدا کے علیم و خبیر ہونے کی جو وجہ سے ہے۔

  • Ahraz Ahmad Atif

    Member August 9, 2023 at 6:07 am

    ڈاکٹر صاحب یہ بہت کمزور تعلق بن رہا ہے جو آپ نے بیان کیا۔ شعاٸر سے تقوی پھر احساسِ جواب دہی پھر خدا کے علیم و خبیر ہونے کا علم ہونا۔ یہ بہت زیادہ انڈاٸرکٹ تعلق ہے۔ لیکن جس طرح آیت میں بات کی گٸی ہے وہ تو بہت واضح اور ڈاٸرکٹ لگ رہا ہے

  • Dr. Irfan Shahzad

    Scholar August 10, 2023 at 12:01 am

    بات سمجھانے میں یہ طوالت ہو جاتی ہے، مگر تقوی، جواب دہی اور علم خداوندی یہ تنیوں نیک وقت موجود ہوتے ہیں۔ اگر آپ کچھ وقت مزید اس پورے پیرا کو دیں تو ممکن ہے میری بات واضح ہو سکے۔

    آیت 97 کے ساتھ ہی آیت 98 میں اس علم کے نتائج بتائے گئے ہیں دیکھیے:

    ذَٰلِكَ لِتَعْلَمُوا أَنَّ اللَّهَ يَعْلَمُ مَا فِي السَّمَاوَاتِ وَمَا فِي الْأَرْضِ وَأَنَّ اللَّهَ بِكُلِّ شَيْءٍ عَلِيمٌ ‎﴿

    ٩٧﴾‏ اعْلَمُوا أَنَّ اللَّهَ شَدِيدُ الْعِقَابِ وَأَنَّ اللَّهَ غَفُورٌ رَّحِيمٌ ‎

    اس لیے یہ محض علم خداوندی کا بیان نہین، خدا کے شعائر کی حرمت سے جڑے خدا کے تقوی کا بیا ن ہے جو آیت 94 سے چلا آتا ہے

    خدا کے شعائر کی حرمت کا وہی خیال رکھ سکتا ہے جو تقوی رکھتا ہے۔ ورنہ اس کے لیے ان علامات کی کوئی حیثیت نہ ہوگی۔

You must be logged in to reply.
Login | Register