Ask Ghamidi

A Community Driven Discussion Portal
To Ask, Answer, Share And Learn

Forums Forums Islam And Family Options For A Wife When Husband Commits Nushuz

Tagged: 

  • Options For A Wife When Husband Commits Nushuz

    Posted by Ahmad Zia Jamili on September 5, 2023 at 2:20 am

    A question from Lady …

    میر سوال غامدی صاحب سے ہے کہ بدکار شوہر کے لئیے اللہ نے عورت کو کیا حکم دیا ہے؟؟؟

    کیونکہ مرد جسمانی طور پر طاقتور ہوتا ہے تو کیسے اُسے بیوی ہلکی مار مارے ؟

    یا مار صِرف عورت کے لئیے ہے اور مرد بدکار بھی ہو تو اُسے اِستثنا حاصل ہے ۔۔۔

    ایک بد کار اور زانی مرد کے ساتھ نیک عورت کیسے رہے، جبکہ اولاد بھی ہو ۔۔۔

    بدکار بیوی کے لئیے تو صاف حکم دے دیا گیا ہے لیکن بدکار شوہر کے ساتھ نباہ کی صاف اور کھلی آیت کونسی ہے؟؟؟

    جہاں واضح ہو کہ ایسے شوہر سے طلاق لینا ضروری ہے ۔

    بچوں کو تو پاکستان میں مرد بیوی کے ساتھ ہی طلاق دے دیتا ہے اور خرچہ تو دینے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا ۔۔۔اسلامی جمہوریہ پاکستان میں کم از کم ہر دوسرے یا تیسرے گھر کا مرد ایسا ہے!!!

    تو اس طرح کے حالات میں عورت سب جانتے ہوئے بھی انجان بنی رہے یا علیحدہ ہونا ضروری ہے ؟

    ، اور جو بیوی ایسے شوہر کے ساتھ رہتی ہے تو کیا آخرت میں ان عورتوں سے سوال ہو گا کہ تم جانتے ہوئے بھی بدکار مرد کے ساتھ نکاح میں کیوں رہی؟؟؟

    طلاق کی ریشو تو پہلے ہی بڑھی ہوئی ہے، اس طرح تو گھر گھر علیحدگی ہو جائے گی۔۔۔

    میرا سوال ہے کہ زانی مرد کے ساتھ بیوی کو نکاح قائم رکھنا چاہے یا نہیں؟؟؟

    Dr. Irfan Shahzad replied 8 months, 1 week ago 3 Members · 3 Replies
  • 3 Replies
  • Options For A Wife When Husband Commits Nushuz

  • Dr. Irfan Shahzad

    Scholar September 5, 2023 at 4:13 am

    زنا کے تناسب کے حوالے سے آپ کی بد گمانی کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں۔ حالات ابھی اتنے خراب نہیں ہوئے۔ زنا اب بھی ایک بڑا مسئلہ اور ایک حادثہ سمجھا جاتا ہے۔ اتنا عام ہو چکا ہوتا تو لوگ اس کے بارے میں حساس بھی کم ہو چکے ہوتے۔ جیسے رشوت اور کرپشن کے معاملے میں کم حساس ہو چکے ہیں کیونکہ اس کا تناسب خاصا زیادہ ہو گیا ہے۔

    مارنے کا تعلق اختیار سے ہوتا ہے۔ جس کے پاس اختیار نہیں وہ مار نہیں سکتا۔ البتہ اس کے دوسرے طریقے ہیں۔ مثلا باپ اپنی اولاد کی تنبیہ کے لیے ہاتھ اٹھا سکتا ہے مگر اگر والد صاحب بگڑ گئے ہوں تو اولاد انھیں مار نہیں سکتی، دوسرے طریقے اختیار کرے گا۔ اسی طرح بیوی شوہر کو مار نہیں سکتی۔ مارے گی تو وہ خاموشی سے مار تو نہی کھائے گا۔ جو نتیجہ نکلے گا وہ معلوم ہے۔

    بیوی کو مارنے کی ہدایت بھی ایک خاص ماحول میں ہے جہاں ایسے اقدام سے مثبت نتائج نکلنے کی توقع ہوا کرتی تھی یا کرتی ہے ۔

    بد کار مرد سے چھٹکارے کے لیے عورت کے پاس خلع کا انتخاب موجود ہے۔ تاہم وہ سمجھوتہ کرنا چاہیے اپنے معروضی حالا ت دیکھ کر تو یہ اس کا فیصلہ ہے اس سے وہ گناہ گار نہیں ہوتی کیونکہ بدکار شوہر یا بیوی سے چھٹکارا پانا کوئی دینی حکم نہیں۔ انسان کی مرضی اور حالات پر منحصر ہے۔

  • Muhammad Saleem

    Member April 14, 2024 at 6:01 am

    اسلام علیکم کیا خلع کے بعد واپسی کا کوئ ذریعہ ہے؟ مطلب دوبارہ سے میاں۔ بیوی کا رشتہ ہا طلاق کے بعد والا اصول؟

  • Dr. Irfan Shahzad

    Scholar April 15, 2024 at 2:41 am

    جی ہاں۔ یہ طلاق ہوءی ہے۔ البتہ وہ نیا نکاح کر سکتے ہیں۔

You must be logged in to reply.
Login | Register