Ask Ghamidi

A Community Driven Discussion Portal
To Ask, Answer, Share And Learn

Forums Forums Sources of Islam Did Muslims Fight Kuffar To Avenge Their Losses And Their Banishment?

Tagged: , ,

  • Did Muslims Fight Kuffar To Avenge Their Losses And Their Banishment?

    Posted by Nouman Ullah on September 5, 2023 at 10:14 am

    سلام

    کیا غزوہ کے اصل معنی کسی قافلہ یا قبیلہ پر اچانک حملہ کرکے ان کے مال اور عورتوں پر قبضہ کرنے کے ہیں۔ کیا مسلمانوں نے بھی مال ودولت کے حصول کیلئے عربوں کا پرانا دستور جس میں وہ کمزور قبائل پر حملہ کر کے ان کا مال لوٹنے کے طریقے کو اپنایا۔اور جنگ اگر خداکی راہ میں ہےتو پھر مسلمانوں کو ان کی ذاتی نقصانات کیوں یاد دلائے گئے ہے جیسے کہ قران میں ہے کہ ہم مشرکین سے کیوں نہیں لڑینگے جنہوں نے ہمیں اپنے گھر وں سے نکال دیا ہے۔

    Dr. Irfan Shahzad replied 1 year, 1 month ago 2 Members · 3 Replies
  • 3 Replies
  • Did Muslims Fight Kuffar To Avenge Their Losses And Their Banishment?

    Dr. Irfan Shahzad updated 1 year, 1 month ago 2 Members · 3 Replies
  • Dr. Irfan Shahzad

    Scholar September 5, 2023 at 11:35 pm

    قرآن مجید میں اللہ تعالی نے بتایا کہ رسول اللہ ﷺ کے تحت مسلمانوں کی کفار کے ساتھ جنگوں کی اصل وجہ یہ تھی کہ کفار اسلام کے پیغام کو مٹانا چاہتے تھے۔ اس کی حفاظت کے لیے ان کے حملوں کا جواب دینا پڑا۔

    دوسرا محرک یہ بتایا گیا ہے کہ جب کسی قوم پر رسول اتمام حجت کر دے تو وہ لوگ پھر بھی خدا کا پیغام قبول کرنے پر تیار نہ ہوں تو انھیں صفحہ ہستی سے مٹ جانا ہوتا ہے۔ ان پر عذاب آتا ہے۔ گزشتہ اقوام میں یہ عذاب سیلاب اور آندھی و طوفان کے ذریعے سے آئے، رسول اللہ کے وقت یہ عذاب صحابہ کی تلواروں سے مسلط کیا گیا ۔

    مسلمانوں کو جنگ پرابھارنے کے لیے جہاں اعلائے کلمۃ اللہ یعنی خدا کا بات بلند کرنے کے مقصد کو بیان کیا گیا وہاں ان کے ذاتی نقصانات کا حوالہ بھی دیا گیا جو فطری بھی تھا اور انصاف کے مطابق بھی کیونکہ انھیں محض اس وجہ سے گھروں سے نکالا گیا کہ وہ کہتے تھے کہ ہمارا رب اللہ ہے۔ چنانچہ یہاں محض گھروں سے نکالنے کا ذکر نہیں، اس وجہ سے نکالنے کا ذکر ہے انھیں خدا کے نام پر نکالا گیا۔ اس سے فطری طور پر جو غصہ پیدا ہوتا ہے اور وہ غصہ پہلے سے تھا، اسے بھی استعمال کیا گیا ہے۔ اور اس میں کوئی حرج نہیں، کرنا چاہیے تھا۔

  • Nouman Ullah

    Member September 20, 2023 at 4:00 pm

    کیا صفحہ ہستی سے مٹایا جانا جنگ کے دوران تک محدود تھا یعنی وہ جنگ میں مارے جائے گے یا جب جنگ کے بغیر بھی؛ یا وہ وہ لوگ جو مسلمانوں سے جنگ لڑنا نہیں چاہتے، وہ بھی مارے کاٹے جائیں گے۔

  • Dr. Irfan Shahzad

    Scholar September 24, 2023 at 11:27 pm

    مشرکین عرب جن پر رسول اللہ ﷺ نے اتمام حجت کیا، ان کا تہ تیغ ہونا خدا کا حکم تھا چاہے وہ جنگ کرتے یا نہ کرتے۔ دیکھیے سورہ توبہ آیت 5

You must be logged in to reply.
Login | Register