Ask Ghamidi

A Community Driven Discussion Portal
To Ask, Answer, Share And Learn

Forums Forums Islam And State Which Islamic Source Say All Citizen Of An Islamic State Are Equal?

Tagged: ,

  • Which Islamic Source Say All Citizen Of An Islamic State Are Equal?

    Posted by Aejaz Ahmed on September 9, 2023 at 4:15 am

    برائے مہربانی یہ بتائیں کہ جیسا کہ استاد محترم جاوید غامدی صاحب نے فرمایا کہ اسلامی ریاست میں رہنے والے تمام شہری مذہب، قوم سے قطع نظر برابر ہوتے ہیں تو اس بات کا قرآنی اور صحیح احادیث میں کیا ریفرنس ہے ؟؟

    Dr. Irfan Shahzad replied 1 year, 2 months ago 2 Members · 5 Replies
  • 5 Replies
  • Which Islamic Source Say All Citizen Of An Islamic State Are Equal?

    Dr. Irfan Shahzad updated 1 year, 2 months ago 2 Members · 5 Replies
  • Dr. Irfan Shahzad

    Scholar September 11, 2023 at 3:08 am

    یہ انھوں نے قومی ریاست کے حوالے سے کہا ہے۔

    قومی ریاست دور جدید کا تصور ہے۔ اس کے مطابق ایک جغرافیہ میں رہنے والے لوگ سب ہر طرح سے برابر کے شہری ہیں۔ کسی کو دوسرے کو سیاسی اقلیت قرار دینے کا حق نہیں۔ پاکستان کے غیر مسلم اس اصول کے تحت پاکستانی اور برابر کےشہری ہیں۔ تاہم ہمارے آئین میں ان کے چند سیاسی حقوق دینے سے انکار کیا گیا ہے جیسا کہ وہ صدر یا وزیر اعظم نہیں بن سکتے۔

  • Aejaz Ahmed

    Member September 11, 2023 at 4:35 am

    اسلام اپنے غیرمسلم شہریوں کو بالکل مساوی حقوق دینے کے حوالے سے کیا تعلیم دیتا ہے ؟؟

  • Dr. Irfan Shahzad

    Scholar September 12, 2023 at 3:21 am

    اسلام کوئی سیاسی نظام نہیں ہے اس لیے اس بارے میں وہ کوئی حکم نہیں دیتا۔

    مسلمانوں کی سیاست سے متعلق اس کے احکامات مسلمان حکمرانوں اور مسلم عوام کی حد تک محدود ہیں۔ اس کے علاوہ وہ اپنے معاملات عام قوانین کے مطابق چلائیں۔ باہمی مشورے سے کام کریں۔ دین امور کے علاوہ ہر معاملے مین غیر مسلم شریک ہو سکتے ہیں۔

    البتہ حجاز کے احکامات الگ ہیں۔ وہاں کسی غیر مسلم کو مستقل سکونت کی اجازت نہیں اور نہ وہ وہاں اپنی عبادت گاہیں تعمیر کر سکتے ہیں۔ حجاز کے قوانین حجاز سے باہر لاگو نہیں ہوتے۔

  • Aejaz Ahmed

    Member September 12, 2023 at 3:57 am

    حجاز سے کون سے علاقے مراد ہیں ؟؟ اور حجاز کے غیرمعمولی احکام کی قرآنی دلیل کیا ہے ؟؟

  • Dr. Irfan Shahzad

    Scholar September 13, 2023 at 2:23 am

    اس کے لیے جناب حسن الیاس کا درج ذیل مضمون دیکھیے۔/

    https://ghamidi.tv/articles/arabian-peninsula-or-hejaz-1829

    قرآن مجید میں بتا دیا گیا تھا کہ مشرکین کعبہ کے پاس بھی نہیں آ سکتے۔ رسول اللہ نے اپنے عمل سے بتایا کہ نہ صرف کعبہ بلکہ پورے حجاز میں مسلمانوں کے علاوہ کوئی نہیں رہ سکتا۔ خدا کی یہ سنت بنی اسرائیل کے لیے پہلے برپا کی گئی تھی اور فلسطین کا علاقہ مخصوص کیا گیا تھا جس کے الگ احکامات تھے۔

You must be logged in to reply.
Login | Register