Forums › Forums › Sources of Islam › Prophet's Dua For Travelling?
-
Prophet's Dua For Travelling?
Posted by Ahsan Ali on September 20, 2023 at 3:59 pmsafar ki dua bata dein hadees ke mutabiq reference ke sath
Dr. Irfan Shahzad replied 1 year, 2 months ago 2 Members · 3 Replies -
3 Replies
-
Prophet's Dua For Travelling?
-
Dr. Irfan Shahzad
Scholar September 26, 2023 at 2:33 amسیدنا علی ازدی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما نے انہیں سکھایا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کہیں سفر میں جانے کے لئے اپنے اونٹ پر سوار ہوتے تو تین بار اللہ اکبر فرماتے، پھر یہ دعا پڑھتے: سبْحانَ الذی سخَّرَ لَنَا ہذا وما کنَّا لہ مُقرنینَ، وَإِنَّا إِلی ربِّنَا لمُنقَلِبُونَ . اللَّہُمَّ إِنَّا نَسْأَلُکَ فی سَفَرِنَا ہذا البرَّ والتَّقوی، ومِنَ العَمَلِ ما تَرْضی . اللَّہُمَّ ہَوِّنْ علَیْنا سفَرَنَا ہذا وَاطْوِ عنَّا بُعْدَہُ، اللَّہُمَّ أَنتَ الصَّاحِبُ فی السَّفَرِ، وَالخَلِیفَۃُ فی الأہْلِ. اللَّہُمَّ إِنِّی أَعُوذُ بِکَ مِنْ وعْثَاءِ السَّفَرِ، وکآبۃِ المنظَرِ، وَسُوءِ المنْقلَبِ فی المالِ والأہلِ”پاک ہے وہ ذات جس نے اس جانور کو ہمارے تابع کر دیا اور ہم اس کو دبا نہ سکتے تھے اور ہم اپنے پروردگار کے پاس لوٹ جانے والے ہیں } الزخرف: 14,13 { اے اللہ! ہم تجھ سے اپنے اس سفر میں نیکی اور پرہیزگاری مانگتے ہیں اور ایسے کام کا سوال کرتے ہیں جسے تو پسند کرے۔ اے اللہ! ہم پر اس سفر کو آسان کر دے اور اس کی مسافت کو ہم پر تھوڑا کر دے۔ اے اللہ تو ہی سفر میں رفیق سفر اور گھر میں نگران ہے۔ اے اللہ! میں تجھ سے سفر کی تکلیفوں اور رنج و غم سے اور اپنے مال اور گھر والوں میں برے حال میں لوٹ کر آنے سے تیری پناہ مانگتا ہوں۔ (یہ تو جاتے وقت پڑھتے) اور جب لوٹ کر آتے تو بھی یہی دعا پڑھتے مگر اس میں اتنا زیادہ کرتے کہآیبون تائبون عائدون عابدون لربنا حامدون ”ہم لوٹنے والے ہیں، توبہ کرنے والے، خاص اپنے رب کی عبادت کرنے والے اور اسی کی تعریف کرنے والے ہیں“۔
صحیح مسلم 3275
-
Dr. Irfan Shahzad
Scholar September 30, 2023 at 5:27 amجی ہاں۔ ھذا کا مطلب یہ ہے۔ اور یہ میں کوئی بھی سواری ہو سکتی ہے۔
Sponsor Ask Ghamidi