Ask Ghamidi

A Community Driven Discussion Portal
To Ask, Answer, Share And Learn

Forums Forums Islamic Sharia Can Qadiyani Make Their Own Mosque Similar To Other Muslim Mosques

  • Can Qadiyani Make Their Own Mosque Similar To Other Muslim Mosques

    Posted by Aejaz Ahmed on September 21, 2023 at 10:49 am

    برائے مہربانی قرآن اور سنت رسولﷺ اور دین کی روشنی میں بتائیں کہ کیا قادیانی مسجد کے طرز کی گنبد اور محراب والی اپنی عبادت گاہ بناسکتے ہیں یا یہ کہ ان پر قدغن ہے کہ وہ مسلمانوں کے شعائر کے مطابق اپنی عبادت گاہ بنائیں۔

    اسلام اس بارے میں کیا کہتا ہے ؟؟

    Dr. Irfan Shahzad replied 1 year, 10 months ago 2 Members · 3 Replies
  • 3 Replies
  • Can Qadiyani Make Their Own Mosque Similar To Other Muslim Mosques

    Dr. Irfan Shahzad updated 1 year, 10 months ago 2 Members · 3 Replies
  • Dr. Irfan Shahzad

    Scholar September 26, 2023 at 3:07 am

    اس سے روکنے کے لیے دلیل درکار ہے۔

    ہر شخص کو خدا نے اجازت دے رکھی ہے کہ وہ جو چاہے عقائد رکھے اور عبادت کرے۔ اس کا حساب خدا قیامت میں لے گا۔ کوئی کسی کو اس کے عقائد اور عبادات سے روکنے کا حق نہیں رکھتا۔

  • Aejaz Ahmed

    Member September 26, 2023 at 3:28 am

    لوگوں کا یہ کہنا ہے کہ مساجد وغیرہ دین کے شعائر میں سے ہیں۔ اس لئے غیرمسلم انکی کاپی نہیں کرسکتے ہیں مزید یہ کہ مسجد کے نام سے جو عمارت مسلمانوں کو گمراہ کرنے کے لئے بنائی جائے رسول اکرمﷺ اور صحابہ کرام نے اسے توڑ دیا تھا۔

    اس بارے میں آپ کیا کہتے ہیں ؟؟

  • Dr. Irfan Shahzad

    Scholar September 26, 2023 at 4:19 am

    وہ خود کو غیر مسلم نہیں کہتے۔ اس لیے ان سے ان کی عبادت کی حق نہیں چھینا جا سکتا۔ بلکہ کسی سے بھی نہیں چھینا جا سکتا۔

    رسول اکرم اور صحابہ نے منافقین کی بنائی مسجد توڑی تھی جس کا مقصد مسلمانوں کے خلاف سازشیں کرنا تھا، اس کا علم خدا نے دیا تھا کہ اس کے بنانے کے پیچھے یہ مقصد تھا۔

    احمدیوں کی مسجد بنانے سے مسلمان کیسے گمراہ ہو جائیں گے؟ ہمارے ہاں مساجد کے اوپر شیعہ ، دیوبندی، بریلوی اور اہل حدیث مساجد لکھا ہوتا ہے۔ اس سے کسی دوسرے فرقے کا مسلمان “گمراہ” ہو کر دوسرے فرقے میں شامل نہیں ہو جاتا۔ یہی معاملہ احمدیوں کے ساتھ بھی ممکن ہے۔ پاکستان کے علاوہ ہر ملک جہاں احمدی موجود ہیں ان کی مساجد پائی جاتی ہیں۔ اس سے کوئی مسئلہ پیدا نہیں ہوتا۔ پاکستان میں یہ مسئلہ بلا وجہ بہت نازک بنا دیا گیا ہے۔

    لوگوں کو عبادت سے روکنا یہ کفار کا شیوہ تھا۔ اسے مسلمانوں کا اختیار نہیں کرنا چاہیے ۔

You must be logged in to reply.
Login | Register