Ask Ghamidi

A Community Driven Discussion Portal
To Ask, Answer, Share And Learn

Forums Forums General Discussions Which Sins Qualify For Eternal Hell

  • Which Sins Qualify For Eternal Hell

    Posted by Nouman Ullah on December 19, 2023 at 11:03 am

    کن گناہوں پر آبدی جہنم کی سزا ملے گی۔۔۔۔ اور کیا ان کی توبہ قبول ہوتی ہے مثال کے طور پر قتل۔۔

    Dr. Irfan Shahzad replied 1 year, 6 months ago 2 Members · 3 Replies
  • 3 Replies
  • Which Sins Qualify For Eternal Hell

  • Dr. Irfan Shahzad

    Scholar December 21, 2023 at 12:14 am

    کبیرہ گناہ جن سے مرتے دم تک توبہ کی گئی ہو، ابدی جہنم کا مستحق بناتے ہیں۔ ان میں شرک، قتل، جائیداد دبا لینا، ، زنا، خدا کے حدود کی خلاف ورزی وغیرہ۔

    قتل کا معاملہ خاصا مشکل ہے اس میں مقتول کا حق بھی شامل ہے۔ اگر قاتل اپنے گناہ پر نادم ہے اور اس کی تلافی کی ممکنہ کوششیں بھی کر لیتا ہے تو امید کی جا سکتی ہے کہ مقتول اگر اسے قیامت کے دن معاف کر دے تو اس کی بچت ہو سکتی ہے۔

  • Nouman Ullah

    Member December 21, 2023 at 12:46 am

    خدا کے حدود کی خلاف ورزی وغیرہ …. اس کی ذرا مزید وضاحت کیجئیے

  • Dr. Irfan Shahzad

    Scholar December 22, 2023 at 12:05 am

    قرآن مجید میں خدا نے جو قوانین بیان کیے ہیں ان کی کھلی خلاف ورزی سرکشی کہلاتی ہے جس پر ابدی جہنم کی سزا بتائی گئی ہے:

    سورہ النسا میں قانون وراثت کے بیان کے بعد ارشاد ہے:

    تِلْكَ حُدُودُ اللَّهِ ۚ وَمَن يُطِعِ اللَّهَ وَرَسُولَهُ يُدْخِلْهُ جَنَّاتٍ تَجْرِي مِن تَحْتِهَا الْأَنْهَارُ خَالِدِينَ فِيهَا ۚ وَذَٰلِكَ الْفَوْزُ الْعَظِيمُ ‎﴿

    ١٣﴾‏ وَمَن يَعْصِ اللَّهَ وَرَسُولَهُ وَيَتَعَدَّ حُدُودَهُ يُدْخِلْهُ نَارًا خَالِدًا فِيهَا وَلَهُ عَذَابٌ مُّهِينٌ

    یہ اللہ کی ٹھیرائی ہوئی حدیں ہیں، (اِن کا لحاظ کرو) اور (یاد رکھو کہ) جو اللہ اور اُس کے رسول کی فرماں برداری کریں گے، اُنھیں وہ ایسے باغوں میں داخل کرے گا جن کے نیچے نہریں بہتی ہوں گی، وہ اُن میں ہمیشہ رہیں گے اور یہی بڑی کامیابی ہے۔

    اور جو اللہ اور اُس کے رسول کی نافرمانی کریں گے اور اُس کی ٹھیرائی ہوئی حدوں سے آگے بڑھیں گے، اُنھیں وہ آگ میں ڈالے گا جس میں وہ ہمیشہ رہیں گے اور اُن کے لیے رسوا کر دینے والی سزا ہے۔

    حدود اللہ میں اللہ کے بیان کردہ وہ تمام قوانین شامل ہیں جو دین و شریعت کا حصہ ہیں۔ مثلا جان مال آبرو کی حرمتوں کو پامال کرنا، یعنی کسی کی جان مال آبرو کو نقصان پہنچانا، نکاح و طلاق، خورونوش میں جائز نا جائز حلال اور حرام کی پروا نہ کرنا وغیرہ۔

You must be logged in to reply.
Login | Register