Ask Ghamidi

A Community Driven Discussion Portal
To Ask, Answer, Share And Learn

Forums Forums Sources of Islam Quran 16:93 – Allah Guides And Deviates Whomever He Wills

Tagged: ,

  • Quran 16:93 – Allah Guides And Deviates Whomever He Wills

    Posted by Aejaz Ahmed on January 6, 2024 at 3:11 am

    وَّ لٰکِنۡ یُّضِلُّ مَنۡ یَّشَآءُ وَ یَہۡدِیۡ مَنۡ یَّشَآءُ ؕ النحل 16:93

    اسطرح کی آیات میں ترجمہ کرتے ہوئے مفسرین اللہ جسے چاہتا ہے گمراہی اور ہدایت دیتا ہے کیوں کرتے ہیں، انسان جو گمراہی چاہتا ہے اسے گمراہی اور جو انسان ہدایت چاہتا ہے اسے ہدایت دیتے ہیں کیوں نہیں کرتے ہیں ؟؟

    کیا قرآن کے الفاظ میں ایسا ترجمہ کرنا ممکن نہیں ہے ؟؟

    Umer replied 10 months, 3 weeks ago 3 Members · 4 Replies
  • 4 Replies
  • Quran 16:93 – Allah Guides And Deviates Whomever He Wills

    Umer updated 10 months, 3 weeks ago 3 Members · 4 Replies
  • Faraz Siddiqui

    Member January 6, 2024 at 8:24 am

    پوری آیت اس طرح ہے

    اور اگر خدا چاہتا تو تم (سب) کو ایک ہی جماعت بنا دیتا۔ لیکن وہ جسے چاہتا ہے گمراہ کرتا ہے اور جسے چاہتا ہے ہدایت دیتا ہے۔ اور جو عمل تم کرتے ہو (اُس دن) اُن کے بارے میں تم سے ضرور پوچھا جائے گا

    شروع میں اللہ اپنی قدرت بتا رہا ہے کہ وہ اس پر قادر تھا کہ تمام انسان دینِ حنیف پر پیدا ہوں اور قائم رہیں۔ پھر اس نے اپنا فیصلہ بتایا ہے کہ گمراہی اور ہدایت اس کے اختیار میں ہے اور آخر میں بتایا کہ چونکہ انسان کو ارادہ و عمل کی آزادی دی ہے اس لیے وہ اپنے اعمال کا جواب دہ ہے۔

    یعنی انسان پر کوشش کرنا فرض ہے، کوشش کے جواب میں ہداُت ملے گی یا نہیں یہ اسکا فیصلہ ہے اور اسکی حکمت ہے۔

    لاکھوں لوگ ہدایت کی تلاش میں بدھ مت ، الحاد اور کئی دوسرے مذہب و نظریات کا شکار ہوجاتے ہیں، وہ سچائی کی تلاش میں کسی گمراہی کو اپنا لیتے ہیں۔ یہ بالکل صاف دلیل ہے کہ کوشش صرف اور صرف اللہ کے فیصلے سے کامیاب ہوتی ہے۔

    باقی ان افراد کا ہوگا کیا تو بھائی، یہ میرا یا آپکا فیصلہ نہیں ہے۔ جس کے بندے ہیں وہی فیصلہ کرے گا اور وہی ارحم الراحمین ہے۔

  • Aejaz Ahmed

    Member January 6, 2024 at 11:10 pm

    میرا پوچھنے کا مقصد یہ ہے کہ کیا ان قرآنی آیات میں لفظ “مَنۡ” اللہ کے بجائے اس انسان کی طرف کرنے کی گنجائش نہیں ہے تاکہ بات بالکل واضح ہو جائے ؟؟ یعنی جو انسان گمراہی چاہتا ہے اسے گمراہی اور جو ہدایت چاہتا ہے اسے ہدایت ملتی ہے ؟؟

  • Aejaz Ahmed

    Member January 7, 2024 at 9:52 pm

    وَّ لٰکِنۡ یُّضِلُّ مَنۡ یَّشَآءُ وَ یَہۡدِیۡ مَنۡ یَّشَآءُ ؕ النحل 16:93

    میں اپنا سوال دہراتا ہوں کہ کیا عربی زبان میں اس آیت کا یہ ترجمہ ہوسکتا ہے :

    “وہ گمراہی دیتا ہے اسے جو گمراہی چاہتا ہے اور ہدایت دیتا ہے اسے جو ہدایت چاہتا ہے۔”

    کیا قرآن کا عربی متن یہ ترجمہ کرنے کی اجازت دیتا ہے ؟؟

    • Umer

      Moderator January 8, 2024 at 7:12 am

      This translation is not possible if we stick to content of these words only and read it in isolation. But when seen in the context of the complete verse itself and other places in Quran where detail regarding guidance and error are mentioned, the inclusion of this fact becomes imperative. That is why Ghamidi Sahab has also included brackets in his translation. This guidance and error is Sunnah of Allah and it has been explained in different places in the Quran. This verse only provides a passing reference to that Sunnah of Allah and to understand that Sunnah we cannot ignore other places where it is explained. The brackets are essential so that the reader does not get any wrong idea here, specially the one reading this verse in isolation.

      Please see: https://www.javedahmedghamidi.org/#!/quran?chapter=16&paragraph=39&type=Ghamidi

      Law of Guidance and Error: Discussion 22255

      __

      For further explanation of this verse, please also refer to the video below from 26:47 to 34:48

      https://www.youtube.com/live/tJIHHIaOFsw?si=Z0C6guu5S8KLadTn&t=1607

You must be logged in to reply.
Login | Register