Ask Ghamidi

A Community Driven Discussion Portal
To Ask, Answer, Share And Learn

Forums Forums General Discussions عورتوں کو مال غنیمت کے طور پر استعمال کرنانا

  • عورتوں کو مال غنیمت کے طور پر استعمال کرنانا

    Posted by Dr Firasat Khan on March 16, 2024 at 12:23 pm

    قرآن میں کئی جگہ عورتوں کو مال غنیمت کے طور پر استعمال کرنے کی ترغیب دی گئی ہے۔ کیا یہ انسانی حقوق کی صریح خلاف ورزی نہیں ہے؟کیا یہ غیر انسانی حکم نہیں ہے؟یہ کیسے ممکن ہے کہ عورتوں کو اپنی شہوت کی تسکین کے طور پر استعمال کرنے کی اجازت ہو۔ رہنمائی فرمائے ۔

    Dr. Irfan Shahzad replied 1 year, 1 month ago 2 Members · 1 Reply
  • 1 Reply
  • عورتوں کو مال غنیمت کے طور پر استعمال کرنانا

  • Dr. Irfan Shahzad

    Scholar March 17, 2024 at 10:58 pm

    قران میں ایسی کوئی ترغیب نہیں دی گئی۔ البتہ لونڈیاں جو پہلے سے موجود تھیں اور ان کے مالکوں کا جنسی تعلق جو پہلے سے چلا اس کے بارے میں ذکر کیا گیا ہے۔

    تاہم اسلام نے یہ پابندی لگا دی تھی کہ کسی آزاد کو غلام نہیں بنایا جا سکتا اور دوسری طرف غلاموں کو مکاتبت کے قانون کے تحت انھیں آزاد کرنے کا انتظام کیا گیا۔ مکاتبت کا قانون یہ تھا کہ جو غلام آزاد ہونا چاہیں وہ اپنے مالک کو اپنی قیمت دے کر آزاد ہو جائیں۔ اور معاشرے کو زکوٰۃ کی مد میں غلاموں کی آزادی کی شق رکھ کر ان کی مدد زکوٰۃ سے کرنے کی تلقین کی گئی۔

You must be logged in to reply.
Login | Register