Ask Ghamidi

A Community Driven Discussion Portal
To Ask, Answer, Share And Learn

Forums Forums General Discussions امام مہدی

  • امام مہدی

    Posted by Ehsan Elahi on March 23, 2024 at 4:44 pm

    وعلیکم السلام

    محترم ایک مسلہ پر رہنمائی چاہیے غامدی صاحب نے میزان میں امام مہدی والی احادیث کا مصداق پہلے حضرت عمر بن عبدالعزیز کو قرار دیا اب حضرت میر معاویہ کو قرار دیا ہے اس تبدیلی کی وجہ کیا ہے ؟؟

    Dr. Irfan Shahzad replied 1 year, 1 month ago 3 Members · 7 Replies
  • 7 Replies
  • امام مہدی

  • Dr. Irfan Shahzad

    Scholar March 24, 2024 at 7:32 am

    جو نشانیاں فیاض خلیفہ کی بتائی گئی تھیں وہ حضرت معاویہ پر صادق آتی ہیں۔ ایک یہ کہ وہ رسول اللہ کے زمانے کے آخر میں آئے گا، دوسرے یہ کہ بہت فیاض ہوگا اور تیسرے یہ کہ عدل قائم کرے گا۔

    حضرت معاویہ کا زمانہ ٹھیک رسول اللہ کے صحابہ کا آخری دور تھا۔ ان کے بعد بہت کم صحابہ رہ گئے تھے۔

    ان کی فیاضی کی گواہی تاریخ میں ثبت ہے۔ اور ان کے بیس سالہ دور میں امن و امان اور عدل و انصاف کا نظام اپنے عروج پر تھا۔

    حضرت عمر بن عبد العزیز صحابہ کے دور کے بعد آئے ہیں۔ نیز ان فیاضی ان کی کوئی خاص خصوصیت بیان نہیں ہوئی۔

  • Ehsan Elahi

    Member March 24, 2024 at 2:11 pm

    جی میں جانتا ہو انسانی علم کا ارتقا ایک فطری عمل ہے اور غامدی صاحب چیزوں کو علمی بنیادوں پر پیش کرتے ہیں میرے مطالعے تاریخ کے مطابق جناب عمر بن عبدللعزیر حضرت میر معامہ کی نسبت کم متنازع شخصیت ہے جیسا کے اپ جانتے ہیں اہل تشیع حضرات تو ان کے ایمان پر بھی شک کرتے ہیں ایسی متنازع شخصیت کو مہدی قرار دینا اور اپنی پہلی رائے سے رجوع کرنا میں یہ جاننا چاہتا ہو کہ کن دلائل بنیاد پر رائے میں تبدیلی واقع ہوئی ہے؟؟

  • Dr. Irfan Shahzad

    Scholar March 25, 2024 at 1:13 am

    متنازع ہونے سے کوئی فرق نہیں پڑتا۔ اہل تشیع کا معیار قبول کر لیں تو حضرت ابو بکر اور عمر بھی متنازع ہیں۔

    فیصلہ تاریخی حقائق پر کیا جاتا ہے لوگوں کی آرا پر نہیں۔

  • Ehsan Elahi

    Member March 25, 2024 at 3:20 am

    محترم ہو سکے تو اپ اس پر رہنمائی فرمائے کہ رائے میں تبدیلی کی وجہ وہ کون سے بات بنی جو عمر بن عبدالعزیز کو مہدی قرار دیتے وقت غامدی صاحب معلوم نہیں تھی جو اب معلوم ہوئی اور عمر کی جگہ معاویہ اگے ؟؟

    • Dr. Irfan Shahzad

      Scholar April 5, 2024 at 2:54 am

      وجوہات پہلے جواب میں عرض کی گئی ہیں۔

  • Taimur Chaudhry

    Member April 4, 2024 at 9:21 am

    Could you share where you came across this opinion by Ghamidi sahib? I would like to watch/read it myself.

You must be logged in to reply.
Login | Register