-
Who Is Mehdi According To Ghamidi Sb
درج ذیل اقتباس “میزان” سے ماخوذ ہے۔ اس بات کی تصحیح کردے کہ غامدی صاحب کے نزدیک مہدی ماعود کی شخصیت کس پر پوری آتی ہے۔ حضرت معاویہ رضی اللہ عنہ یا حضرت عمر بن عبد العزیز رحمہ اللہ
۔”ان کے علاوہ ظہورِ مہدی اور مسیح علیہ السلام کے آسمان سے نزول کو بھی قیامت کی علامات میں شمار کیا جاتا ہے۔ہم نے ان کا ذکر نہیں کیا۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ ظہور مہدی کی روایتیں محدثانہ تنقید کے معیار پر پوری نہیں اترتی ان میں کچھ ضعیف اور کچھ موضوع ہے۔ اس میں شبہ نہیں کہ بعض روایتوں میں جو سند کے لحاظ سے قابل قبول ہیں ایک فیاض خلیفہ کے آنے کی خبر دی گئی ہے لیکن دِقت نظر سے غور کیا جائے تو صاف واضح ہوتا ہے ہو جاتا ہے کہ اس کا مصداق معاویہ رضی اللہ عنہ تھے جو خیر القرون کے آخر میں خلیفہ بنے۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی یہ پیشنگوئی ان کے حق میں حرف با حرف پوری ہو چکی ہے اس کے لیے کسی مہدی موت کے انتظار کی ضرورت نہیں ہے۔” ( میزان۔ روزِجزا پر ایمان۔ علامات۔ ١٨١/١٨٢ )
Sponsor Ask Ghamidi