Ask Ghamidi

A Community Driven Discussion Portal
To Ask, Answer, Share And Learn

Forums Forums Sources of Islam Quran 93:7 – Translation Of Zaal (ضال) In The Light Of External Historical Facts

Tagged: ,

  • Quran 93:7 – Translation Of Zaal (ضال) In The Light Of External Historical Facts

    Posted by Abdul Basit on May 1, 2024 at 4:48 pm

    کیا قرآن کی چند ایک آیات ایسی ہو سکتی ہیں جنہیں خارجی قرائن دے نہ دیکھا جائے تو ان میں اجمال یا مدعا درست سمجھ نہیں آ سکے گا

    جیسے: وجدک ضالا فھدی

    یہاں “ضال” کا ترجمہ بھٹکا ہوا اس آیت جت سیاق سے اخذ ہوتا ہے یا تاریخی اوراق سے اکذ ہوتا کہ رسول کی ابتدائی زندگی اسی سوچ بچار میں بیتی؟

    اگر یہ تاریخی اوراق سے ہوتا ہے تو وہ ظنی ہیں کہ قطعی؟

    رہنمائی فرمائیے گا

    Abdul Basit replied 5 months, 4 weeks ago 3 Members · 6 Replies
  • 6 Replies
  • Quran 93:7 – Translation Of Zaal (ضال) In The Light Of External Historical Facts

    Abdul Basit updated 5 months, 4 weeks ago 3 Members · 6 Replies
  • Abdul Basit

    Member May 1, 2024 at 4:51 pm

    سوری سوال کچھ غلط ہو گیا

    یوں سوال تھا

    کیا قرآن کی چند ایک آیات ایسی ہو سکتی ہیں جنہیں خارجی قرائن سے نہ دیکھا جائے تو ان میں اجمال یا مدعا درست سمجھ نہیں آ سکے گا

    جیسے: وجدک ضالا فھدی

    یہاں “ضال” کا ترجمہ “جویائے راہ” اس آیت کے سیاق سے اخذ ہوتا ہے یا تاریخی اوراق سے اخذ ہوتا کہ رسول کی ابتدائی زندگی اسی سوچ بچار میں بیتی؟

    اگر یہ تاریخی اوراق سے ہوتا ہے تو وہ ظنی ہیں کہ قطعی؟

    رہنمائی فرمائیے گا

  • Umer

    Moderator May 3, 2024 at 2:13 am

    Dr. Irfan Shahzad Sahab ( @Irfan76 ) will hopefully add his insight whenever he gets a chance.

  • Dr. Irfan Shahzad

    Scholar May 3, 2024 at 9:18 am

    خارجی قرائن میں تاریخ کے مسلمات ایک جزو لازم ہیں جن کے بغیر قرآن مجید کو سمجھا نہیں جا سکتا۔

    قرآن سے پیشتر انبیا کی روایت ہمارے سامنے ہے جس کے مطابق کوئی نبی بھی گمراہ مشرک یا ظالم نہیں تھا۔

    خود قرآن مجید رسول کے بارے میں ایسے کسی انحراف کا ذکر نہیں کرتا صرف ان کے عدم علم کا ذکر کرتا ہے۔

    یوں خارجی کے ساتھ داخلی قرائن بھی موجود ہیں کہ ضال کا ترجمہ گمراہ یا بھٹکا ہوا نہ کیا جائے۔

  • Abdul Basit

    Member May 23, 2024 at 10:10 am

    یہی پوچھ رہا ہوں کہ ایک لفظ کے معنی کا تعین خارجی عوامل بھی کر سکتے ہیں بلکہ خارجی عوامل کے بغیر “عربی مبین” نہ ہو سکے گا کیونکہ مطلوب “ضال” سے جویائی راہ ہے نہ کہ گمراہ۔۔

    اور اگر قرآن نے ایسی کسی خبر کا ذکر نہیں کیا تو اس سے یہ لازم کب آتا ہے کہ ایسا کچھ نہیں ہوا؟ کیا قرآن رسول کی تمام زندگی اور ہر پہلو کے ذکر کرنے کا پابند تھا؟

    رہنمائی کیجیے گا

    یعنی اصل مشکل خارجی قرائن کا لفظ کی دلالت میں دخالت رکھنے کا ہے سو اس الجھن کی وجہ سے زحمت دے رہا ہوں

    🌹

  • Dr. Irfan Shahzad

    Scholar May 24, 2024 at 4:21 am

    یہ خارجی قرائن قرآن سے علیحدہ نہیں، اس کے الفاظ کا لازمی تقاضا ہوتے ہیں۔ وہ خارجی چیزیں جن کا تقاضا قرآن کے الفاظ نہ کریں، انھیں قران میں داخل کرکے معنی نکالنا، یہ قابل اعتراض ہے نہ کہ اول۔

    لفظ کا معنی بھی خارج میں ہوتا ہے۔ اس لحاظ سے اسے بھی خارجی قرینہ قرار نہیں دیا جاتا سکتا۔ مثلاً قرآن اگر جنگ بدر کا ذکر کرتا ہے تو وہ کب ہوا کن کے ساتھ ہوا یہ سب تفصیل مسلمہ تاریخ میں موجود ہوتی ہے۔

    خلاصہ یہ ہے کہ وہ خارجی حقائق جن کا تقاضا الفاظ کی دلالت کرے، کوئی قریبنہ ان کا تقاضا کرے، متکلم کا عرف اس کا تقاضا کرے، یا وہ ان سے کوئی عقلی تقاضا پیدا ہو، وہ کسی بھی کلام کو سمجھنے میں لازمی ہوتے ہیں۔

  • Abdul Basit

    Member May 31, 2024 at 5:11 pm

    سر کیا چند ایک تاریخی کتب کا واقعہ لکھ دینا اسے “قطعی” بنا دیتا ہے؟

    جیسے مثال میں آپ نے جنگ بدر کی بات کی وغیرہ

    دوم: رسول کا جویائے راہ ہونے کے مخالفین موجود ہیں اور وہ بھی مسلمان ہی ہیں اور ان کے یہاں روایات و کتب ۱۵۰ ہجری سے بھی قبل سے آ رہی ہیں تو ان کو صرفِ نظر کر کے “جویائے راہ” قطعی کیسے ہو رہا ہے؟

You must be logged in to reply.
Login | Register