Ask Ghamidi

A Community Driven Discussion Portal
To Ask, Answer, Share And Learn

Forums Forums Sources of Islam حضرتِ صالح علیہ السلام کی اونٹنی

  • حضرتِ صالح علیہ السلام کی اونٹنی

    Posted by Sameer Ahmad on May 24, 2024 at 3:55 am

    مشہور ہے کہ حضرت صالح علیہ السلام کی اونٹنی معجزے کے طور پر ایک پہاڑ میں سے برآمد ہوئی جبکہ البیان میں اس واقعے کا کوئی ذکر نہیں ملتا۔ البیان کے مطابق، پہلے سے موجود اونٹنیوں میں سے کسی ایک کو نامزد کر دیا گیا تھا۔ براہ کرم رہنمائی فرما دیں کہ کیا پہاڑ سے برآمد ہونے والی بات کی کوئی اصل ہے؟

    Sameer Ahmad replied 6 months, 1 week ago 2 Members · 2 Replies
  • 2 Replies
  • حضرتِ صالح علیہ السلام کی اونٹنی

    Sameer Ahmad updated 6 months, 1 week ago 2 Members · 2 Replies
  • Dr. Irfan Shahzad

    Scholar May 24, 2024 at 4:54 am

    مولانا اصلاحی اس بارے میں لکھتے ہیں:

    قرآن کے الفاظ سے یہ بات کہیں نہیں نکلتی کہ یہ اونٹنی اپنی خلقت کی اعجوبگی کے پہلو سے کوئی نشانی تھی بلکہ ’وَلَا تَمَسُّوْھَا بِسُوْٓءٍ فَیَاْخُذَکُمْ عَذَابٌ اَلِیْمٌ‘ صاف واضح ہے کہ وہ گزند پہنچائے جانے کے انجام اور نتیجہ کے اعتبار سے نشانی تھی۔ جہاں تک علم ہے اس اونٹنی کا کسی پہاڑ یا پہاڑی سے پیدا ہونا کسی صحیح حدیث میں بھی نہیں ہے۔ اس وجہ سے ان تفسیری روایات کو زیادہ اہمیت دینے کی ضرورت نہیں ہے جن میں بیان ہوا ہے کہ یہ اونٹنی ایک پہاڑ سے پیدا ہوئی تھی۔

  • Sameer Ahmad

    Member May 24, 2024 at 5:01 am

    Thank you so much dear Sir

You must be logged in to reply.
Login | Register