Ask Ghamidi

A Community Driven Discussion Portal
To Ask, Answer, Share And Learn

Forums Forums Islam And Family Quran 65:4 – Child Marriage

Tagged: ,

  • Quran 65:4 – Child Marriage

    Posted by Aejaz Ahmed on June 5, 2024 at 6:15 am

    بعض مفسرین سورہ الطلاق کی آیت 4 کی تشریح میں کہتے ہیں کہ نابالغ لڑکی سے نکاح اور خلوت قرآن کے لحاظ سے جائز ہے۔ اگر ایسا ہے تو کیا 4 سال، 5 سال، 6 سال کی بچی سے نکاح اور خلوت بھی جائز ہوگا ؟؟

    برائے مہربانی اس بات کی حقیقت بتائیں کہ قرآن کے مطابق نکاح کے لئے اور خلوت کے لئے لڑکی کی کم سے کم عمر کیا ہونی چاہیئے ؟؟

    Dr. Irfan Shahzad replied 5 months, 3 weeks ago 2 Members · 4 Replies
  • 4 Replies
  • Quran 65:4 – Child Marriage

  • Dr. Irfan Shahzad

    Scholar June 6, 2024 at 12:56 am

    قرآن مجید کی اس آیت سے غلط فہمی مفسرین کو ہوئی ہے۔ بات خواتین کی عدت کی چل رہی ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ حیض والی خواتین کی عدت تین حیض ہے اور جن کو حیض آنا بند ہو گیا اور جن کو نہیں آیا ان کی تین ماہ۔

    یہاں واضح تھا کہ نساء سے مراد عورتیں ہوتی ہیں نہ کہ بچیاں اور ان خواتین کی بات ہو رہی ہے جنھیں بالغ ہو کر بھی حیض نہیں آیا۔

    اس لئے قرآن نے ایسی کوئی بات نہیں کی تھی۔

    عقل بھی یہ بتانے کے لیے کافی ہے کہ ایسا کرنا کسی طرح درست نہیں۔

    نکاح کی عمر وہی ہونی چاہیے جب مرد اور عورت نکاح کے قابل ہوں نہ صرف جسمانی طور پر بلکہ ازدواجی زندگی کی دیگر ذمہ داریاں اٹھانے کے لحاظ سے بھی۔

  • Aejaz Ahmed

    Member June 6, 2024 at 1:28 am

    عربی لفظ نساء کے معنی میں کتنے برس کی عورتیں شمار کی جاتی ہیں ؟؟

  • Aejaz Ahmed

    Member June 6, 2024 at 1:29 am

    کم سے کم کتنے برس کی عورتیں ؟؟

    اس عمر سے کم کے لئے عربی میں کون سا لفظ استعمال ہوتا ہے ؟؟ اور کیا یہ لفظ قرآن میں استعمال ہوا ہے ؟؟

  • Dr. Irfan Shahzad

    Scholar June 6, 2024 at 3:12 am

    کوئی خاص عمر طے نہیں کی جاتی۔ جسے عام طور پر عورت سمجھا جاتا ہے اسے ہی عورت ہیں گے۔ کم از کم بالغ جوان ہونا اس میں ضروری ہے۔

You must be logged in to reply.
Login | Register