Ask Ghamidi

A Community Driven Discussion Portal
To Ask, Answer, Share And Learn

Forums Forums General Discussions مسند احمد کی حدیث پر استاد محترم کا بیان

  • مسند احمد کی حدیث پر استاد محترم کا بیان

    Posted by Muhammad Sami ud-Din on June 22, 2024 at 4:19 pm

    السلام علیکم،

    میرے اپنے محترم بھائی جان سے مذہبی معاملات میں مباحثے چلتے رہتے ہیں، کیونکہ میں غامدی صاحب کے مکتبہ فکر سے متاثر ہوں جب کہ، میرے بڑے بھائی روایتی فکر سے متاثر ہیں. حال ہی میں، میری ان سے موسیقی کو لے کر بہث ہو گئی، میں نے ان کو غامدی صاحب کی یہ ویڈیو دکھائی جس پر ان کا جواب تھا کہ، یہ حدیث (مسند احمد ٤٥٣٥)، یہاں پر ختم ہوجاتی ہے، کہ ابن عمر (ر) نے فرمایا “میں نے نبی ص کو اسی طرح کرتے ہوئے دیکھا تھا، اور اس سے مراد محض یہ تھا کہ نبی (ص) نے اپنے کانوں میں انگلیاں ٹھونس لیں نہ کہ انہوں نے ابن عمر کو یہ کہا کہ تم ذرا خیال رکھنا اور خود کانوں میں انگلیاں ٹھونس لیں، بھائی نے مزید یہ کہا کہ “اس حدیث میں کہاں لکھا ہے کہ ساتھی نافع (ر) کو سننے کی اجازت تھی، بلکہ اس میں تو یہ ہے کہ ان دونوں نے راستہ ہی بدل لیا، تاکے دور ہوجائیں.”

    اس پر مجھے انہیں کیا جواب دینا چاہیے؟ مزید انہوں نے کچھ احادیث پیش کیں، جس سے انہوں نے یہ ثابت کرنے کی کوشش کی کہ موسیقی حرام ہے (دف کے علاوہ). اب مجھے معلوم ہے کہ، دین کو دیکھنے کے اصل ذرائع قرآن و سنت ہیں، مگر میں انہیں احادیث کے ذریعہ سے کیسے قائل کروں کہ موسیقی (دف کے علاوہ بھی) حلال ہے؟

    بہت شکریہ.

    (https://www.youtube.com/watch?v=eAUOb1AfB-s&t=48s)

    Dr. Irfan Shahzad replied 3 months, 1 week ago 2 Members · 6 Replies
  • 6 Replies
  • مسند احمد کی حدیث پر استاد محترم کا بیان

  • Dr. Irfan Shahzad

    Scholar June 22, 2024 at 7:09 pm

    دین میں کسی چیز کے حرام ہونے کے کچھ اصول ہیں۔ اگر ان اصولوں پر اتفاق نہیں تو کسی قائل کرنا ممکن نہیں۔

    اصول یہ کہ حرام وہی ہوگا جس میں کوئی اخلاقی قباحت پائی جائے۔

    قرآن میں اسے حرام قرار دیا گیا ہو۔

    سنت متواترہ سے اس کا حرام ہونا متعین ہو۔

    احادیث سے اس کی حرمت تبھی ثابت ہوگی جب حدیث سند درست ہو اور اس کی حرمت اخلاقی قباحت پر مشتمل ہو۔

    موسیقی کی حرمت سے متعلق کوئی ایک بھی حدیث قابل اعتماد نہیں ہے۔ اس کے برعکس جن احادیث میں اس کی حلت کا ذکر ہے وہ قابل اعتماد ہیں۔ آپ نے موسیقی خود بھی سنی اور حضرت عائشہ کو بھی سنائی۔

    موسیقی کی حرمت پر کبھی اجماع نہیں ہوا۔

    موسیقی وہی حرام ہے جس میں مثلا شرکیہ شاعری کی گئی ہو یا فحاشی ساتھ میں کی جا رہی ہو۔ ورنہ موسیقی اپنے آپ میں خدا کی پیدا کردہ زینت ہے اور خدا کی زینتوں کو کوئی حرام قرار نہیں دے سکتا۔

  • Muhammad Sami ud-Din

    Member June 23, 2024 at 4:32 am

    کیا آپ اس روایت کا حوالہ دے سکتے ہیں، جس میں اللہ کے رسول نے سیدہ عائشہ کو موسیقی سنائی ہو؟

  • Muhammad Sami ud-Din

    Member June 23, 2024 at 4:34 am

    اور دوسرا یہ کہ بھائی نے غامدی صاحب کی اس ویڈیو پر کچھ سوالات اٹھائے ہیں، ان کا جواب بھی دے دی جیئے۔

    شکریہ۔

  • Dr. Irfan Shahzad

    Scholar June 26, 2024 at 7:32 am

    حوالہ جات آپ کو اس مضمون میں مل جائیں گے

    https://ghamidi.tv/articles/music-and-islam-1759

  • Dr. Irfan Shahzad

    Scholar June 26, 2024 at 7:34 am

    نافع والی روایت میں موسیقی کی حرمت کے بارے میں کوئی ذکر نہیں۔

    یہ بھی ممکن ہے کہ آپ کچھ سوچ رہے ہیں یا وحی نازل ہو رہی ہو اور آپ ڈسٹرب نہ ہونا چاہتے ہوں۔

  • Dr. Irfan Shahzad

    Scholar June 26, 2024 at 7:35 am

    موسیقی کے موضوع پر غامدی صاحب نے ایک تفصیلی سیریز کی ہے اپ وہ ملاحظہ فرمائیں۔

You must be logged in to reply.
Login | Register