Ask Ghamidi

A Community Driven Discussion Portal
To Ask, Answer, Share And Learn

Forums Forums Youth And Islam Difficulties In Life Despite Having Faith In Allah

Tagged: ,

  • Difficulties In Life Despite Having Faith In Allah

    Posted by Omer Shykh on July 7, 2024 at 3:06 am

    السلاموعلیکم

    سب سے پہلے تو تمام تعریف اللہ ہی کی یہ ہیں، اور درود و سلام نبی کریم صلی االلہ علیہ وآلہ وسلم پر؛

    میرا سوال یہ ہے کہ، میں نے بار بار لوگوں کو اللہ کی ہوتے ہوئے بھی مشکل وقت میں لوگوں سے مدد مانگتے دیکھا ہے۔ اب اس میں وہ عام مدد کی بات نہیں کر رہا جس سے لوگ واقف ہے بلکہ اُن مشکلات میں جن میں نوبت یہاں تک آجاتی کے ایک بھلا شکس جو صرف اللہ ہی پر بھروسہ رکھتا, اسی سے مدد طلب کرتا مگر پھر بھی غربت یا نقصان کی صورت میں اللہ ہی کا واسطہ دے کر لوگوں سے مانگتا۔

    اللہ ہی انسان کو عطا کرتا ہے، وہی اُسے کھیلتا ہے، پالتا ہے مگر پھر بھی ایسا کیوں ہوتا ہے کی انسان جو اللہ ہی پر بھروسہ کرتا ہے لوگوں سے مانگنے پر مجبور ہوجاتا ہے؟ حالیہ میں نے ایک شکس کو لوگوں سے مانگتے دیکھا اور اس کی فریاد تھی کے مر جانے کا مقام ہے کے (اللہ کے گھر) میں لوگوں سے مانگ رہا حالات سے تنگ آ کر۔ اس وقت اس کی فیملی بھی ہمراہ تھی، اور میں بھی یہ دیکھ کر حیران تھا کے کیسے ایک سفید پوش کتنا مجبور ہے۔ اس کا بھروسہ اللہ ہی پر ہے مگر پھر بھی لوگوں کے آگے مجبور ہے۔ بھوک، چھت اور پیاس کیا بس اسی لیے آیا انسان یہاں؟

    کچھ ایسا مجبور حال میرا بھی٫ میں نے اپنی پڑھائی حال ہی میں مکمل کی ہے اور اس سے پہلے سے قریب ۶ ماہ سے روزگار کی تلاش میں ہو، میں نے اللہ بی پر بھروسہ کرتے ہوئے اس سے دعا کرتے کرتے ۵۰ سے زیادہ جگہ اپلائی کیا مگر منفی ہی جواب رہا، جب کے اللہ دیکھ رہا کے حالات اچھے نہیں میرے، باپ بوڑھا ہو چکا ہے اس نے پڑھا دیا یہی بہت ہے اور میں نے بھی پڑھا اسی وجہ سے باپ کو اچھا دن دیکھنے کو ملے، تنگدستی کے علاوہ بھی کچھ سوچیں٫ قرض سے باہر نکل آئیں جو کے بہت وقت سے ادا کرنا ہے۔

    مجھے یہ بات بلکل سمجھ نہیں ائی کے میں اللہ پر بھروسہ کر کے کیسے خالی ہاتھ رہ سکتا جب کے میں نے اپنی مجبوری کا اظہار اسی سے کیا ہے؟ ہر گزرتا دن مزید پریشان کرتا ہے ہر شکس ایک ہے سوال کرتا کے تم تو اسکلورشپ ہولڈر ہو اور ابھی بھی روزگار سے خالی ہو؟

    اس چیز نے اندر سے شرمندہ کردیا ہے بہت اور میں سوال کرتا ہو کے جس پر بھروسہ کیا، اس سے تعلق کو بہتر رکھنے کے سہی کی اور وہ واقف ہے حالات سے تو کیوں نہیں سن رہا؟ جبکہ وہی رب ہے 💔

    میں بحثیت مسلمان اللہ کے ہوتے ہوئے جو رب ال الامین ہے، انسان سے مانگنے پر سوال کر رہا ہو، یہی اصل سوال

    ہے۔

    بہت شکریہ

    Omer Shykh replied 4 months, 2 weeks ago 2 Members · 3 Replies
  • 3 Replies

You must be logged in to reply.
Login | Register