-
Death Of Prophet Jesus (sws) And His Physical Body
السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ امید کرتا ہوں کہ آپ بخیر وعافیت ہوں گے ۔ میں نے آج ہی آپ کی ایک ویڈیو دیکھی اور اس میں آپ نے حضرت عیسی علیہ السلام کی وفات کا ذکر کیا لیکن اس کے بعد آپ نے کہا کہ اللہ تعالیٰ نے فرشتوں کے ذریعے حضرت عیسی علیہ السلام کی تدفین کا بندوبست کیا ۔ یہ بات قرآنی آیات کے بر خلاف معلوم ہوتی ہے جیسا کہ خدا تعالیٰ فرماتا ہے قَالَ فِيۡهَا تَحۡيَوۡنَ وَفِيۡهَا تَمُوۡتُوۡنَ وَمِنۡهَا تُخۡرَجُوۡنَالقرآن – سورۃ نمبر 7 الأعراف آیت نمبر 25اور اسی طرح اگر رفع کے معنی سے یہ استنباط کرتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ نے وفات کے بعد جسم کو آسمان پر اٹھا لیا تو وہ بھی قرآنی آیات کے بر خلاف ہے ۔ اور رفع کی تفسیر اللہ تعالیٰ نے خود ہی قرآن مجید میں ارشاد فرما دی ۔ جیسا کہ فرمایا نَرْفَعُ دَرَجَاتٍ مَّنْ نَّشَآءُ سودۃ یوسف 76 لہذا مجھے اس سوال کا تسلی بخش جواب دیں کن آیات کی بنا پر آپ وہ معنی کرتے ہیں جو آپ نے بیان کیے۔ جبکہ قرآن کریم میں حضرت عیسی علیہ السلام کے جسم کا آسمان پر جانے کا کہیں بھی ذکر موجود نہیں ہے ۔ جزاکم اللہ خیرا والسلام فرید احمد چیمہ
Sponsor Ask Ghamidi