Ask Ghamidi

A Community Driven Discussion Portal
To Ask, Answer, Share And Learn

Forums Forums General Discussions Allah Swt And Time

  • Allah Swt And Time

    Posted by Shaharyar Sabeeh on July 22, 2024 at 9:34 am

    Assalamualaikum!

    ہم یہ مانتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ ان تمام چیزوں میں مقید نہیں ہیں جن میں انسان ہے۔ جیسے کہ وقت۔ یعنی اس پر وقت نہیں گزرتا لہٰذا اسکی کوئی متعین عمر بھی نہیں ہے۔

    لیکن یہ بیان کیا جاتا ہے کہ اللہ پاک ارادہ کرتے ہیں۔

    اگر وہ ارادہ کرتے ہیں تو کیا اِسکا یہ مطلب نہیں کہ ایک لمحہ ایسا ہے جسمے ارادہ نہیں اور اگلا لمحہ انہوں نے ارادہ کیا تو گویا وقت کا اطلاق اُنپر ہوگیا؟

    یعنی دو الگ لمحہ ہیں جو اُن پر گزرے ۔

    یہ میری طرف سے کوئی اعتراض نہیں۔ صرف ذہن کو کلیئر کرنے کی ایک کوشش ہے۔

    Jazak Allah.

    Dr. Irfan Shahzad replied 2 months, 1 week ago 2 Members · 1 Reply
  • 1 Reply
  • Allah Swt And Time

  • Dr. Irfan Shahzad

    Scholar July 25, 2024 at 3:16 am

    یہ انداز ہم تک بات پہنچانے کے لیے اختیار کیے جاتے ہیں۔ اس کے علاوہ کوئی طریقہ نہیں۔ ہماری زبان میں جو اسالیب ہیں انھیں کو اختیار کیا جاتا ہے۔

    کیا خدا پر ایسا کوئی وقت گزرا ہے جب اس کا کوئی ارادہ نہ ہو۔ اسے معلوم نہ تھا کہ وہ کیا ارادہ کرے گا؟ ان باتوں کو انسان سمجھ نہیں سکتا۔ اسی لیے ہمیں بتایا گیا کہ ہمیں تھوڑا علم دیا گیا ہے۔ ہم خدا کےبارے میں حیران ہو سکتے ہیں، مگر اسے سمجھ نہیں سکتے۔

You must be logged in to reply.
Login | Register