Forums › Forums › Islam And Science › Nafsi Ilm Effecting Material Things
Tagged: Magic
-
Nafsi Ilm Effecting Material Things
Posted by Usama Ghamidi on July 31, 2024 at 7:46 amنفسی علم کا مادی علم میں اثر نہیں ہوتا تو ”الذي عنده علم الكتاب” میں نفسی علم کیسے مراد لیا جا سکتا ہے جبکہ اس شخص نے حقیقی مادی چیز کو ایک جگہ سے دوسری جگہ نقل کر دیا
Usama Ghamidi replied 3 months, 1 week ago 3 Members · 9 Replies -
9 Replies
-
Nafsi Ilm Effecting Material Things
-
Dr. Irfan Shahzad
Scholar July 31, 2024 at 8:11 pmنفسی علم کا مادی چیزوں پر اثر ہوتا ہے۔
-
Usama Ghamidi
Member August 1, 2024 at 10:17 amنفسی علم مادی چیزوں پر اثر کرتا ہے اس کی
چند مثالیں درکار ہیں۔۔ استاذ غامدی صاحب کو سننے کے بعد جہاں تک مجھے لگتا تھا کہ نفسی علم مادی چیزوں پر اثر نہیں کرتا ہے بلکہ نفس پر اثر کرتا ہے جیسا کہ جادو رسیوں کو سانپ تو نہیں بناتا بلکہ دیکھنے والوں پر اثر کرتا ہے کہ ان کو رسیاں سانپ لگتی ہیں
-
Dr. Irfan Shahzad
Scholar August 1, 2024 at 11:52 amنفسی علوم کے مختلف اثرات سے واضح ہے کہ یہ ایک حد میں موثر ہیں۔ جادوگر محض فریب نظر ہی پیدا کر سکے۔ ان کے جادو کا اثر محض نفس تک محدود رہا۔ جب کہ سلیمان علیہ السلام کا درباری تخت کو پلک جھپکتے میں ایک جگہ سے دوسری جگہ حقیقتا منتقل کر دیا۔نفسہ علوم کا اثر ہے کہ لوگ بیمار بھی ہوتے ہیں اور صحت یاب بھی۔ یہ سب ہماری معلومات اور مشاہدہ ہے۔
-
Usama Ghamidi
Member August 5, 2024 at 9:19 amاس کے علاوہ کوئی مثال کیونکہ انسان کا بیمار ہونا یا صحتیاب ہونا یہ بھی بظاہر نفس سے متعلق ہے نہ کہ خارج میں مادہ سے متعلق
-
Dr. Irfan Shahzad
Scholar August 5, 2024 at 11:44 pmصحت یاب ہونا اور بیمار ہونا جسم پر اثر انداز ہوتا ہے جو مادی ہے۔
انسانی سوچ کا اثر سے ہارٹ اٹیک ہو جانا بھی اس کی مثال ہے کہ خیال کی طاقت کس حد تک اثر انداز ہوتی ہے۔
نظر لگنے کو ایک حقیقت تسلیم کیا جاتا ہے اور اس کا اندازہ مادی اثرات ہی سے ہوتا ہے۔
رہا غیر انسانی مادے پر اثرات تو سلمان علیہ السلام کے درباری کی مثال ہی کافی ہے کہ چیزوں کو بھی ایک جگہ سے دوسری جگہ منتقل کیا جا سکتا ہے۔
-
Usama Ghamidi
Member August 10, 2024 at 6:30 pmغیر انسانی مادے پر اثرات کی کوئی اور مثال سلیمان علیہ السلام کے درباری کے علاوہ؟
-
Dr. Irfan Shahzad
Scholar August 14, 2024 at 8:16 pmاور کوئی مثال میرے علم میں نہیں۔
-
Umer
Moderator August 15, 2024 at 1:31 amAnother example would be Quran 12:93 which according to Ghamidi Sahab seems to have its basis in Nafsi ilm. This is where Prophet Yusuf (AS) sent his shirt which brought the eyesight of his father Prophet Yaqub (AS) back.
For details, please refer to the video below from 4:08 to 24:04 (specifically from 16:41 onward)
https://www.youtube.com/live/CfLBPL_3u_k?si=5KlCwfMJ4VbNoLt1&t=248
-
Usama Ghamidi
Member August 17, 2024 at 3:08 pmکچھ قابل اطمنان مثال ہے۔۔ جزاکم اللہ
Sponsor Ask Ghamidi