Ask Ghamidi

A Community Driven Discussion Portal
To Ask, Answer, Share And Learn

Forums Forums General Discussions انسانیت، قومیت اور مذہب کے تعلقات میں فرق ؟؟

  • انسانیت، قومیت اور مذہب کے تعلقات میں فرق ؟؟

    Posted by Aejaz Ahmed on August 10, 2024 at 7:05 am

    ایک تو ہم اوپری سطح پر انسان ہونے کے ناطے پوری دنیا کے انسانوں سے جڑے ہوئے ہیں۔ دوسرا نچلی سطح پر ہم ایک قوم/زبان/جغرافیہ کی بنیاد پر کچھ لوگوں سے جڑے ہوتے ہیں۔ اور مذہبی تعلیم ہمیں بتاتی ہے کہ ان دونوں تعلقات کے درمیان ہم مذہب کی بنیاد پر بھی پوری دنیا کے اپنے ہم مذہبوں سے جڑے ہوئے ہیں۔

    پوچھنا یہ تھا کہ انسانیت, قومیت اور مذہب کے ان تعلقات کے درمیان کیا فرق ہے اور ان میں سے کون سا تعلق زیادہ مضبوط ہے ؟؟

    Aejaz Ahmed replied 1 month, 2 weeks ago 2 Members · 2 Replies
  • 2 Replies
  • انسانیت، قومیت اور مذہب کے تعلقات میں فرق ؟؟

    Aejaz Ahmed updated 1 month, 2 weeks ago 2 Members · 2 Replies
  • Dr. Irfan Shahzad

    Scholar August 12, 2024 at 12:30 am

    یہ فطری حقاءق ہیں۔ یہ اور اس کے علاوہ بھی کءی نسبتوں سے انسان ایک دوسرے سے جڑتے ہیں۔ نسبی تعلق، رضاعت کا تعلق، نکاح کا تعلق، بھی مختلف تعلقات ہیں جو ہمیں ایک دوسرے سے جوڑتے ہیں۔

    یہاں زیادہ مضبوط یا کم مضبوط کا سوال نہیں۔ جب ان سے جڑے مفادات ایک دوسرے کے خلاف کھڑے ہو جاءیں تو اس وقت ہمیں اخلاقی لحاظ سے درست فیصلہ کرنا ہوتا ہے۔ مثلا قوم سے محبت فطرت میں ہے۔ مگر اپنی قوم باطل پر ہو کر کسی دوسری قوم سے بر سر پیکار ہو جاءے یا اس کے حقوق غصب کرنا چاہے تو قوم کا ساتھ نہیں دیا جاءے گا۔

    اسی طرح انسانیت یا قومیت کا کوءی مفاد مذہب کی خلاف ورزی پر ابھارے تو مذہب کو ترجیح دی جاءے گی۔ یہی معاملہ دیگر تعلقات مین ہوگا۔

  • Aejaz Ahmed

    Member August 12, 2024 at 1:31 am

    جزاک اللہ خیرا سر 🌹

You must be logged in to reply.
Login | Register