Ask Ghamidi

A Community Driven Discussion Portal
To Ask, Answer, Share And Learn

Forums Forums General Discussions ایک حدیث کی حقیقت اور مفہوم ؟؟

  • ایک حدیث کی حقیقت اور مفہوم ؟؟

    Posted by Aejaz Ahmed on August 15, 2024 at 10:08 am

    رسولﷺ نے فرمایا کہ اسلام کی کڑیاں ایک ایک کرکے ٹوٹتی چلی جائیں گی ، جب بھی کوئی کڑی ٹوٹے گی تو لوگ دوسری سے چمٹ جائیں گے ، سب سے پہلے جو کڑی ٹوٹے گی وہ یہ ہوگی کہ حکم الٰہی کو توڑا جائے گا اور سب سے آخر میں نماز کو بھی چھوڑ دیا جائے گا۔

    (مجمع الزوائد : 7/284 ، ، الصحيح المسند : 490 ، ،

    صحيح الجامع : 5075 ، ، صحيح الترغيب :572 ، ،

    صحيح ابن حبان : 6715 ، ، الترغيب والترهيب : 1/263)

    پوچھنا یہ تھا کہ اس حدیث کی سند کیسی ہے اور اس میں جو سب سے پہلے ٹوٹنے کی بات کی گئی ہے وہ کیا چیز ہے اسکی وضاحت کردیں۔

    کچھ لوگ کہتے ہیں کہ یہ اسلام کا نظام حکومت ہے۔ کیا یہ درست ہے ؟؟

    Dr. Irfan Shahzad replied 1 month ago 2 Members · 3 Replies
  • 3 Replies
  • ایک حدیث کی حقیقت اور مفہوم ؟؟

    Dr. Irfan Shahzad updated 1 month ago 2 Members · 3 Replies
  • Dr. Irfan Shahzad

    Scholar August 24, 2024 at 2:05 am

    علما اسے عام طور پرآخری دور سے جوڑتے ہیں جب لوگ وقت کے ساتھ ساتھ دین کو بھول جائیں گے۔

    کچھ علما اسے مسلمانوں کے سیاسی زوال سے جوڑتے ہیں۔ تاہم حقیقتا یہ درست نہیں کیوں کہ خلافت کے خاتمے کے باجود مسلمان دینی شعائر سے بے بہرہ نہیں ہوئے۔

  • Aejaz Ahmed

    Member August 24, 2024 at 12:29 pm

    پھر اس حدیث کا درست مطلب کیا ہے ؟؟

  • Dr. Irfan Shahzad

    Scholar August 25, 2024 at 12:32 am

    یہی کہ ایک وقت آئے گا لوگ دین سے بے بہرہ ہو جائیں گے۔ یہ شاید قیامت کے قریب کا وقت ہوگا۔

You must be logged in to reply.
Login | Register