Ask Ghamidi

A Community Driven Discussion Portal
To Ask, Answer, Share And Learn

Forums Forums Islam And State Objective Of Prophethood: Message Delivery Or Supremacy Of Religion

  • Objective Of Prophethood: Message Delivery Or Supremacy Of Religion

    Posted by Aejaz Ahmed on November 1, 2025 at 10:06 am

    سورہ الصف کی آیت 9

    هُوَ الَّذِیْۤ اَرْسَلَ رَسُوْلَهٗ بِالْهُدٰى وَ دِیْنِ الْحَقِّ لِیُظْهِرَهٗ عَلَى الدِّیْنِ كُلِّهٖ وَ لَوْ كَرِهَ الْمُشْرِكُوْنَ

    وہی ہے جس نے اپنے رسول کو ہدایت اور سچے دین کے ساتھ بھیجا کہ اسے سب دینوں پر غالب کرے پڑے بُرا مانیں مشرک

    سے پتہ چلتا ہے کہ رسولوں کو بھیجنے کا،مقصد غلبہ دین ہوتا تھا۔ کیا یہ بات درست ہے۔

    تو پوچھنا یہ ہے کہ قرآن کی اکثر آیات میں یہ کہا گیا ہے کہ رسول کا مقصد بس بات پہنچا دینا ہے، جیسے

    *فَذَکِّرۡ ۟ ؕ اِنَّمَاۤ اَنۡتَ مُذَکِّرٌ ۔ الغاشیہ 22-88:21*

    *اچھا تو (اے نبیﷺ)، آپ نصیحت کئے جائیے، آپ بس نصیحت ہی کرنے والے ہیں۔*

    تو اس تناظر میں یہ بتائیے کہ رسولﷺ کا اصل کام کیا تھا غلبہ دین یا بس بات پہنچا دینا ؟؟

    Aejaz Ahmed replied 1 month ago 2 Members · 6 Replies
  • 6 Replies
  • Objective Of Prophethood: Message Delivery Or Supremacy Of Religion

    Aejaz Ahmed updated 1 month ago 2 Members · 6 Replies
  • Dr. Irfan Shahzad

    Scholar November 3, 2025 at 1:40 am

    ہر نبی کا کام پیغام پہنچانا، انذار و بشارت کرنا ہی بتایا گیا ہے۔

    نبیوں میں سے جو رسول ہوئے ان کے لیے یہ قاعدہ مقرر کیا گیا ہے وہ اپنے مخالفین پر غالب بھی رہیں گے۔ چنانچہ یہ دوسرا مقصد ہے جس کا بیان اس آیت میں ہے۔

  • Aejaz Ahmed

    Member November 3, 2025 at 2:00 am

    تو کیا رسولوں کا مقصد یہ نہیں تھا کہ وہ دین اسلام کو دوسرے ادیان پر غالب کریں یا کرنے کی جدوجہد کریں ؟؟

  • Dr. Irfan Shahzad

    Scholar November 4, 2025 at 2:34 am

    دیگر رسولوں کے بارے میں یہ بتایا گیا کہ وہ اپنے مخالفین پر غالب آئے۔ ان کے ساتھ عموما لوگ اتنی تعداد میں نہیں ہوئے کہ دیگر ادیان پر غلبے کا معاملہ کیا جاتا۔

    محمد رسول اللہ کے بارے میں بتایا گیا ہے کہ وہ دیگر ادیان پر دین کا غلبہ کریں گے۔ کیونکہ ان کو ایک بڑی جماعت کی مدد حاصل ہو گئی تھی۔

  • Aejaz Ahmed

    Member November 4, 2025 at 2:41 am

    تو سر، اگر رسول اکرمﷺ کا مقصد غلبہ دین کی جدوجہد کرنا تھی تو ہمارے اوپر ان کے امتی ہونے کے ناطے غلبہ دین کی جدوجہد فرض اور لازم کیوں نہیں ہے ؟؟

    سر، آپ بھی جواب دیں اور محترم جاوید غامدی صاحب کی اس موضوع پر تفصیلی کلپ ہے تو وہ بھی فارورڈ کریں۔ جزاک اللہ

  • Dr. Irfan Shahzad

    Scholar November 4, 2025 at 2:49 am

    یہ حکم ہوتا تو کم از کم صحابہ کو دیا جاتا۔ اس آیت میں انھی۔ بھی اس کا مکلف نہیں بنایا گیا۔

    بطور امتی رسول کے ہر فعل کو نقل کرنا ہم پر لازم نہیں کیا گیا جب تک خدا نہ بتا دے کہ بھی دینی فریضہ ہے۔ دینی فرائض از خود لاگو نہیں ہو جاتے۔ اس کے بارے میں مثبت حکم ملنا ضروری ہے۔

  • Aejaz Ahmed

    Member November 4, 2025 at 5:25 am

    جزاک اللہ ڈاکٹر صاحب

    غلبہ دین کے موضوع پر محترم جاوید غامدی صاحب کی تفصیلی کلپ کا بھی لنک شئیر کردیں، شکریہ

You must be logged in to reply.
Login | Register