Ask Ghamidi

A Community Driven Discussion Portal
To Ask, Answer, Share And Learn

Forums Forums Islam And Family شوہر کا طلاق دینے اور بیوی کا عدالت سے خلع لینے میں فرق ؟

Tagged: 

  • شوہر کا طلاق دینے اور بیوی کا عدالت سے خلع لینے میں فرق ؟

    Posted by Aejaz Ahmed on September 17, 2025 at 6:41 am

    کچھ اسکالر یہ کہتے ہیں کہ طلاق دینے کا حق صرف شوہر کا ہے اور عدالت شوہر بیوی کے درمیان طلاق کا فیصلہ نہیں کرسکتی ہے۔ پوچھنا یہ تھا کہ عدالت کی طرف سے نکاح فسخ کر دینے اور شوہر کے طلاق دینے میں بیوی اور بچے کے حقوق کے لحاظ سے کیا فرق ہے ؟؟

    کیا عدالتی فسخ نکاح کے بعد بیوی دوسری شادی کرسکتی ہے یا نہیں۔ سوشل میڈیا میں مشہور ایک اسکالر کہتے ہیں عورت کا دوسری شادی کرنا زنا ہے۔

    برائے مہربانی تفصیل سے بتائیں کہ دونوں سوچ میں کیا فرق ہے ؟؟

    Aejaz Ahmed replied 1 week, 4 days ago 2 Members · 4 Replies
  • 4 Replies
  • شوہر کا طلاق دینے اور بیوی کا عدالت سے خلع لینے میں فرق ؟

    Aejaz Ahmed updated 1 week, 4 days ago 2 Members · 4 Replies
  • Dr. Irfan Shahzad

    Scholar September 17, 2025 at 11:03 am

    عدالت کے پاس یہ اختیار ہے کہ وہ نکاح فسخ کر سکتی ہے اگر عدالت کے پاس اس کے لیے معقول شرعی وجہ موجود ہو، جیسے شوہر طلاق دینے کے بعد انکار کر رہا ہو یا بیوی خلع لینا چاہے اور شوہر نہ دے رہا ہو۔

    یہ سوچ کا فرق نہیں، عدالتوں کا اختیار ایک مسلمہ مسئلہ ہے۔

    بچوں کے حقوق کا فیصلہ عدالت میاں بیوی کے حالات دیکھ کر بھی کر سکتی ہے اور مرد وعورت خود بھی اس بارے میں کوئی فیصلہ باہمی طور پر کر سکتے ہیں۔

  • Aejaz Ahmed

    Member September 19, 2025 at 12:58 pm

    آپ کے جملے “عدالتوں کا اختیار ایک مسلمہ مسئلہ ہے” کا مطلب نہیں سمجھا۔ برائے مہربانی وضاحت کردیں۔

    اسطرح عدالتی فسخ نکاح کے بعد عورت دوسری شادی کرسکتی ہے نا ؟؟

  • Dr. Irfan Shahzad

    Scholar September 20, 2025 at 12:15 am

    یعنی یہ ایک جانی مانی حقیقت ہے کہ عدالتوں کو نکاح فسخ کرنے کا اختیار ہوتا ہے۔

    جب کہ اختیار ہے تو نکاح فسخ ہونے کے بعد عورت دوسرا نکاح کر سکتی ہے اور یہی ہوتا ہے۔

  • Aejaz Ahmed

    Member September 20, 2025 at 3:18 am

    جزاک اللہ

You must be logged in to reply.
Login | Register