Ask Ghamidi

A Community Driven Discussion Portal
To Ask, Answer, Share And Learn

Forums Forums General Discussions اللہ کو کیسے محسوس کریں ؟

  • اللہ کو کیسے محسوس کریں ؟

    Posted by Aejaz Ahmed on July 19, 2025 at 4:03 am

    دنیا کا ہر کام تو جیسی کرنی ویسی بھرنی کے مطابق چل رہا ہے یعنی جو اصولوں پر چلتا ہے وہ کامیاب ہوجاتا ہے اور جو بےاصولی اختیار کرتا ہے وہ ناکام ہوجاتا ہے۔

    ایسے میں کوئی شخص اللہ کی موجودگی کو کیسے محسوس کرسکتا ہے؟؟

    Aejaz Ahmed replied 2 months ago 3 Members · 6 Replies
  • 6 Replies
  • اللہ کو کیسے محسوس کریں ؟

    Aejaz Ahmed updated 2 months ago 3 Members · 6 Replies
  • Dr. Irfan Shahzad

    Scholar July 27, 2025 at 7:18 am

    دنیا کے نظام میں ایسی پرفکیشن نہیں ہے۔ بے اصول بھی کامیاب ہوتے ہیں اور با اصول بھی ناکام ہوتے ہیں۔

    خدا کا وجود عقلی ہے۔ مخلوق کا ہونا خالق کے وجود کو لازم کرتا ہے۔

    زندگی کا معنی خیز ہونا خدا کے وجود کو لازم کرتا ہے۔ اسی طرح

    دنیا کے اختتام کا معنی خیز ہونا اس کے وجود کو لازم کرتا ہے۔

  • Aejaz Ahmed

    Member July 27, 2025 at 2:01 pm

    میرا مطلب تھا کہ دنیا تو علت اور معلول کے اصول پر چل رہی ہے پھر خدا کہاں ہے ؟؟ کوئی اسے کیوں پکارے اور پکارنے کا اثر اور فائدہ کیا ہے ؟؟

  • Dr. Irfan Shahzad

    Scholar July 27, 2025 at 7:57 pm

    خدا ہی نے علت و معلول کو پیدا کیا ہے ان کا خالق اور مالک وہی ہے۔ اور وہ ان سے پیدا ہونے والے نتائج کو جب چاہتا ہے تبدیل کر دیتا ہے۔ جیسے موسی اور خضر کے واقعہ میں ہم قرآن مجید کی سورہ کہف میں پڑھتے ہیں۔

    اس لیے ہم اس سے دعا کرتے ہیں کہ نتائج کو ہمارے حق میں کر دے۔ ہمیں کام یابیاں دے، ہمیں مصائب سے بچا اور اگر مصائب میں پھنس گئے ہیں تو اس سے نکال دے۔

    جب اس کی حکمت کے مطابق دعا ہوتی ہے تو وہ قبول کر لیتا ہے۔ البتہ ہدایت مانگنے کی دعا کبھی رد نھیں ہوتی کیونکہ وہ انسان کی ہدایت ہی چاہتا ہے ب

    خدا یہ دنیا پیدا کر کے اس سے کا تعلق نہیں ہوگیا۔

    • Muhammad

      Member July 28, 2025 at 3:19 am

      سر دعا حکمت کے مطابق کیسے ہوتی ہے؟

    • Aejaz Ahmed

      Member July 29, 2025 at 6:40 am

      دعاء کا اللہ کی حکمت کے مطابق ہونے کا مطلب یہ ہے کہ انسان جو دعا مانگنا رہا ہے وہ اپنے آخری نتیجے کے لحاظ سے شر کے بجائے خیر پر مبنی ہو اور کائینات سے متعلق اللہ کے وسیع علم اور منصوبے کے مطابق ہو۔

      اگر ایسا ہو یعنی دعاء اللہ کی حکمت کے مطابق ہو تو اللہ تعالٰی اس دعاء کو قبول کرلیتا ہے۔ اور اگر ایسا نہ ہو تو اللہ تعالٰی اس دعاء کے برابر اس شخص کی کوئی دنیاوی پریشانی دور کردیتا ہے یا پھر اس دعا کو آخرت میں درجات کی بلندی کا ذریعہ بنا دیتا ہے۔

  • Aejaz Ahmed

    Member July 29, 2025 at 6:42 am

    جزاک اللہ ڈاکٹر عرفان صاحب

You must be logged in to reply.
Login | Register