Ask Ghamidi

A Community Driven Discussion Portal
To Ask, Answer, Share And Learn

Forums Forums Islamic Sharia شرک اور بدعت کرنے والے مسلمانوں کے پیچھے نماز پڑھنا؟

Tagged: , ,

  • شرک اور بدعت کرنے والے مسلمانوں کے پیچھے نماز پڑھنا؟

    Posted by Aejaz Ahmed on September 30, 2025 at 9:45 am

    کچھ مسالک یہ کہتے ہیں کہ شرک کرنے والے، نذر و نیاز کرنے والے، نبی اور حضرت علی کو حاضر و ناضر اور مشکل کشا ماننے والے، قبر والوم سے دعائیں کرنے والے اور انکے لئے کشف و کرامات وغیرہ ماننے والے مسلمانوں کے پیچھے نماز نہیں ہوتی کیونکہ یہ لوگ مشرک اور بدعتی ہیں۔ کیا ایسے لوگوں کے پیچھے نماز نہیں ہوتی ہے ؟

    برائے مہربانی تفصیل سے یہ بتائیں کہ کسی کے پیچھے نماز پڑھنے کے لئے امام میں کیا کیا باتیں ہونا ضروری ہیں ؟ اور محترم جاوید غامدی صاحب کی اس موضوع پر تفصیلی کلپ ہے تو وہ بھی شبیر کریں۔

    Dr. Irfan Shahzad replied 2 weeks, 6 days ago 2 Members · 3 Replies
  • 3 Replies
  • شرک اور بدعت کرنے والے مسلمانوں کے پیچھے نماز پڑھنا؟

    Dr. Irfan Shahzad updated 2 weeks, 6 days ago 2 Members · 3 Replies
  • Dr. Irfan Shahzad

    Scholar October 1, 2025 at 2:53 am

    کسی کے پیچھے ہونے سے آپ کی نماز پر کوئی فرق نہیں پڑتا۔ نماز آپ کی عبادت ہے جو آپ خدا کے سامنے کرتے ہیں۔ امام صرف نظم و ضبط کے لیے بنایا جاتا ہے، اس کے عقیدے وغیرہ کا کوئی اثر آپ کی نماز پر نہیں پڑتا۔

  • Aejaz Ahmed

    Member October 2, 2025 at 4:05 am

    قرآن کی کوئی آیت یا روایت ہے ایسی جو اس موقف کی تائید کرتی ہو کہ اوپر بیان کردہ کردار والوں کی امامت میں نماز ہوجاتی ہے ؟

  • Dr. Irfan Shahzad

    Scholar October 3, 2025 at 5:40 am

    قرآن مجید بتاتا ہے کہ دوسرے کے عمل آپ کے عمل پر اثر انداز نہیں ہوتا۔

    لا تزر وازرۃ وزر اخری۔

    یہ عقلی اصول بھی ہے۔

    البتہ اس کی کوئی دلیل نہیں کہ اما م کا عقیدہ آپ کے مطابق نہ ہو تو آپ کی نماز نہیں ہوتی۔

You must be logged in to reply.
Login | Register