Ask Ghamidi

A Community Driven Discussion Portal
To Ask, Answer, Share And Learn

Forums Forums Sources of Islam Quran 2:11 – What Is The Meaning Of Term Fasad Used In Quran?

Tagged: 

  • Quran 2:11 – What Is The Meaning Of Term Fasad Used In Quran?

    Posted by Aejaz Ahmed on November 10, 2025 at 5:02 am

    سورہ البقرہ کی آیت 11:

    وَ اِذَا قِیۡلَ لَہُمۡ لَا تُفۡسِدُوۡا فِی الۡاَرۡضِ ۙ قَالُوۡۤا اِنَّمَا نَحۡنُ مُصۡلِحُوۡنَ

    میں فساد سے کیا مراد ہے ؟؟ اسکی تعریف کیا ہے۔

    قرآن میں اسکے علاوہ فساد کے اور کیا معنی ہیں ؟؟ یعنی سورہ المائدہ میں جس فساد کی سزاء موت ہے وہ کون سا فساد ہے ؟

    تفصیل سے بتائیں۔

    Dr. Irfan Shahzad replied 4 months, 3 weeks ago 2 Members · 2 Replies
  • 2 Replies
  • Quran 2:11 – What Is The Meaning Of Term Fasad Used In Quran?

  • Dr. Irfan Shahzad

    Scholar November 12, 2025 at 1:02 am

    فساد کا مطلب

    Chaos

    ہے۔ لوگوں کے جان مال آبرو کے خلاف بڑی زیادتی کرنا ہے۔ جس سے عام لوگ متاثر ہوں۔ ایسے کام جن سے یہ فساد پیدا ہو سکتا ہے اسے فساد پھیلانا کہاگیا ہے۔

  • Dr. Irfan Shahzad

    Scholar November 12, 2025 at 1:04 am

    مذکورہ آیت میں فساد سے کیا مراد ہے، اس پر غامدی صاحب اپنی تفسیر البیان میں لکھتے ہیں:

    23 اصل میں ’لَا تُفْسِدُوْا فِی الْاَرْضِ‘ کے الفاظ آئے ہیں۔ اِن میں نہی نتیجے کے لحاظ سے ہے۔ یعنی خدا کی جو دینونت اِس سر زمین میں برپا ہے، اُس میں لوگوں کو ایمان کی دعوت دینے اور اِس طرح صلح و امن پر آمادہ کرنے کے بجاے جنگ کی آگ نہ بھڑکاؤ جس کا نتیجہ حرث و نسل کی تباہی کی صورت میں نکلے گا۔ آگے آیت ۲۰۵ میں قرآن نے اِسے صراحت کے ساتھ بیان کر دیا ہے۔

You must be logged in to reply.
Login | Register