Ask Ghamidi

A Community Driven Discussion Portal
To Ask, Answer, Share And Learn

Forums Forums Islam And Family مطلقہ اور بیوہ کی عدت مختلف کیوں ؟

Tagged: 

  • مطلقہ اور بیوہ کی عدت مختلف کیوں ؟

    Posted by Aejaz Ahmed on September 20, 2025 at 3:27 am

    مطلقہ کی عدت 3 ماہ ہے اور بیوہ کی چار ماہ دس دن۔ یہ دونوں میں فرق کیوں ہے، اسکی کیا وجہ ہے ؟

    Aejaz Ahmed replied 5 days, 4 hours ago 2 Members · 2 Replies
  • 2 Replies
  • مطلقہ اور بیوہ کی عدت مختلف کیوں ؟

    Aejaz Ahmed updated 5 days, 4 hours ago 2 Members · 2 Replies
  • Dr. Irfan Shahzad

    Scholar September 22, 2025 at 12:17 am

    دونوں میں حمل کو چار ماہ سے زائد وقت دینا مقصود ہے تاکہ حمل اتنا نمایاں ہو جائے کہ شک کی گنجائش نہ رہے۔

    بیوہ کی عدت کی میں مدت کی اتنی رکھی گئی ہے کیونکہ شوہر کی وفات اچانک ہو سکتی ہے۔ لیکن مطلقہ کے معاملے میں عدت کا لحاظ رکھنے کی ہدایت یہ ہے کہ بیوی کو ایسے طہر میں طلاق دی جائے جب بیوی سے مباشرت نہ کی گئی ہو۔ یوں طلاق کی عدت شروع ہونے سے پہلے حیض سے قبل طہر کی حالت میں حمل ٹھہر گیا ہو تو اگلے تین حیض یا تین ماہ کو ملا کر حمل کو چار ماہ سے کچھ اوپر وقت مل جاتا ہے۔

    حمل کے ساتھ حیض یا خون آنے کا امکان بھی دس سے بیس فیصد خواتین میں پایا جاتا ہے خاص طور پر حمل کے ساتھ پہلا حیض بھی واقع ہو جایا کرتا ہے۔ اس بنا یہ لازم ٹھہرایا گیا کہ اگلے تین حیض تک انتظار کر لیا جائے۔

    سائنسی ذرائع کی عدم موجودگی میں حمل کو قطعیت سے معلوم کرنے کے لیے یہ طریقہ اختیار کیا گیا۔

    اس موضوع پر میرا مفصل مضمون ملاحظہ کیا جا سکتا ہے ب https://www.javedahmadghamidi.com/ishraq/5ae43c6195b3f480376f7fb1?articleId=5ae441fa95b3f480376f8040

  • Aejaz Ahmed

    Member September 26, 2025 at 5:12 am

    جزاک اللہ سر

You must be logged in to reply.
Login | Register