-
Reciting Fateha In Third And Fourth Rakah Of Fard Salah
اسلام علیکم! ہمیں بچپن سے سکھایا گیا تھا کہ جو بھی نماز ہو چاہے فرض یا نفل، اسکی ہر رکعت میں سورۃ فاتحہ کے بعد قرآن کی کچھ آیات ملانی ہوں گی۔
پھر تھوڑے بڑے ہوئے تو جماعت کے ساتھ نماز پڑھتے ہوئے امام صاحب پر غور کیا، وہ تیسری اور چوتھی رکعت بہت جلدی مکمل کر لیتے تھے، تحقیق سے پتہ چلا کہ امام صاحب تیسری اور چوتھی رکعت میں صرف سورۃ فاتحہ ہی پڑھتے ہیں۔ لحاظہ ہم نے بھی صرف سورۃ فاتحہ پڑھنا شروع کردی۔
اب ایک دیوبند فرقے کے عالم دین کی وڈیو دیکھی، ان کے مطابق فرض نماز کی تیسری اور چوتھی رکعت میں سورۃ فاتحہ بھی ضروری نہیں، تسبیحات بھی پڑھی جا سکتی ہیں اور خاموش بھی رہا جا سکتا ہے لیکن سورۃ فاتحہ پڑھنا بہتر ہے۔ یہ میرے لیے حیران کن بات تھی۔ کیونکہ ہمیں تو بچپن سے ہی سکھایا گیا تھا کہ ہر نماز میں سورۃ فاتحہ اور قرآن کا کچھ حصہ ملانا ہے اور یہاں یہ عالم صاحب کہہ رہے ہیں کہ کچھ نہ بھی پڑھیں تو کام چل جائے گا۔
رہنمائی درکار ہے، فرض نماز کی تیسری اور چوتھی رکعت میں کیا پڑھا جائے؟
جزاک اللہ
Sponsor Ask Ghamidi