Ask Ghamidi

A Community Driven Discussion Portal
To Ask, Answer, Share And Learn

Forums Forums Islamic Sharia Slaves, Concubines

Tagged: ,

  • Slaves, Concubines

    Posted by Rehan Shamas on August 24, 2024 at 12:25 pm

    Maria Qibtia gift k torr pr concubine bani jangi qaidi b nhi thi. Tu ghulami k idaray ko discourage krne k liye unko azad qun nhi kiya gaya? Na unse Shahdi ki gae Or unhe Laundi k torr pe he rakha gya unse Aap SAW ki ek aulaad b hoi Kiya ye baat such hai or kiya ye ikhlaqi lehaz se darust amal hai?

    Rehan Shamas replied 3 months, 1 week ago 2 Members · 4 Replies
  • 4 Replies
  • Slaves, Concubines

    Rehan Shamas updated 3 months, 1 week ago 2 Members · 4 Replies
  • Dr. Irfan Shahzad

    Scholar August 25, 2024 at 12:10 am

    لونڈی تحفے کے طور پر ملی تھی۔ اور تحفہ قبول نہ کرنا اخلاقی لحاظ سے درست نہیں تھا۔ لونڈیوں سے جسمانی تعلق قائم کرنا ایسا ہی قابل قبول تھا جیسے بیوی سے تعلق قائم کرنا۔ اسی رواج کے مطابق آپ نے ماریہ کو اپنے حرم میں رکھا۔

    غلاموں کے پاس اپنی آزادی خریدنے کا اختیار ہر وقت موجود تھا وہ مکاتبت کر سکتے تھے یعنی اپنے مالک کو آزادی کی قیمت دے کر کسی بھی وقت آزاد ہو سکتے تھے۔ اس سلسلے میں زکوٰۃ سے انھیں مدد دینے کے لیے اللہ نے رقاب کے عنوان سے ایک مد بھی قائم کر دی تھی۔ اس کے باوجود بیشتر غلاموں نے آزاد ہونا پسند نہیں کیا کیوں کہ ان کی خدمات کے عوض ان کی ضروریات پوری کرنا مالک کی ذمہ داری ہوتی تھی۔

    ایک دور کے حالات اور اقدار کی تبدیلی کو دوسرے دور پر لاگو نہیں کیا جا سکتا۔

  • Rehan Shamas

    Member August 25, 2024 at 12:38 pm

    کیونکہ انہوں نے اسلام قبول کر لیا تھا اور وہ مسلمان ہو گئیں تھیں تو کیا یہ بہتر نہ تھا کہ غلامی کے ادارے کی حوصلہ شکنی کرنے کے لیے جویریہ بنت حارث کی طرح ان سے بھی شادی کر لی جاتی اور ان کو ازواج مطہرات میں شامل کر لیا جاتا؟

  • Dr. Irfan Shahzad

    Scholar August 25, 2024 at 11:56 pm

    جویریہ بنت حارث ایک سردار کی بیٹی تھیں۔ ان کے لیے مناسب یہی تھا کہ انھیں آزاد کر کے نکاح کر لیا جاتا۔ جب کہ ماریہ ایک لونڈی تھیں۔ آپ نے انھیں لونڈی کی حیثیت سے رکھ کر دکھایا کہ جو لوگ ابھی لونڈیوں کو آزاد نہیں کر رہے ان کے سامنے آپ کا اسوہ آ جائے کہ لونڈیوں سے کیسے سلوک کرنا چاہیے۔

    ہمارے سامنے اس وقت کے تمام حالات نہیں ہوتے جس کی بنا پر ہم بہتری کی تجویز دے سکیں۔ آپ نے جو بہترین سمجھا وہ طریقہ اختیار کیا۔

    تفصیل کے لیے دیکھیے

    https://www.youtube.com/watch?v=BT2I7-KtQLg

  • Rehan Shamas

    Member August 26, 2024 at 9:57 am

    جزاك الله خيرا

You must be logged in to reply.
Login | Register