Ask Ghamidi

A Community Driven Discussion Portal
To Ask, Answer, Share And Learn

Forums Forums General Discussions Sunnat E Sabitah And Ilm Ul Aamah’

  • Sunnat E Sabitah And Ilm Ul Aamah’

    Posted by Shaharyar Sabeeh on August 29, 2024 at 10:37 am

    https://youtube.com/shorts/DS80UFbMjeg?si=zJpL4TmaVJ6PaBZQ

    Assalamualaikum!

    کیا اس ویڈیو میں ڈسکس کیا گیا عام علم جسے حضور علیہ السلام نے اتمام حجت کے درجے میں واضح فرما کر عوام میں علم کے طور پر جاری فرمایا ہے, (یعنی حدیث جبریل کا پورا مواد) یہ بذات خود بھی دین کا ایک ذریعہ نہیں؟ جیسے سنت بھی تواتر سے منتقل ہوئی اتمام حجت کے درجے میں عمل کے لحاظ سے؟

    Jazak Allah.

    Dr. Irfan Shahzad replied 4 months, 1 week ago 2 Members · 3 Replies
  • 3 Replies
  • Sunnat E Sabitah And Ilm Ul Aamah’

  • Dr. Irfan Shahzad

    Scholar August 30, 2024 at 1:26 am

    حدیث جبریل میں کوئی نئی بات نہیں کی گئی۔ سارے دین کا خلاصہ پیش کر دیا گیا ہے۔ حدیث جبریل بھی متواتر نہیں ہے تاہم با اعتماد ذرائع سے منتقل ہوئی ہے۔ حدیث سے بھی دین معلوم ہوتا ہے مگر یہ دین کا ماخذ نہیں، دین کا ماخذ قرآن اور سنت متواترہ ہے۔ احادیث میں ان کی بعض تفصیلات اور اطلاقات آئے ہیں۔

    • Shaharyar Sabeeh

      Member September 4, 2024 at 3:35 am

      غامدی صاحب نے کرنے کی چیزوں کے ساتھ ماننے کی چیزوں کے بارے میں بھی یہ کہا کہ انکو بھی حضور علیہ السلام نے اجماع و تواتر کے ساتھ منتقل فرمایا ہے۔

      اور ظاہر ہے کہ یہ بات صحیح ہے۔

      بس یہ جاننا چاہ رہا تھا کہ جس طرح قرآن و سنت کو تواتر سے منتقل کیا ہے اور انکو ہم الگ الگ دین کے ذرائع مانتے ہیں تو کیا ان ماننے کی چیزوں یعنی بنیادی عقائد کو بھی الگ سے ذریعہ مانا جائے (جسے حضور نے اجماع کے ساتھ منتقل کیا ہے)؟

  • Dr. Irfan Shahzad

    Scholar September 4, 2024 at 5:23 am

    عقاءد تمام تر قرآن مجید پر مبنی ہیں۔ اس لیے انھیں تواتر کی بنا پر مانا جاتا ہے۔ رسول اکرم نے کسی عقیدے کی وضاحت میں کچھ تفصیلات بیان کی ہیں تو انھیں قرآن کی تاءید سے مانا جاتا ہے۔

You must be logged in to reply.
Login | Register