Ask Ghamidi

A Community Driven Discussion Portal
To Ask, Answer, Share And Learn

Forums Forums Sources of Islam Following Fatwa Of A Scholar Which Turns Out To Be Wrong In Akhirah

Tagged: 

  • Following Fatwa Of A Scholar Which Turns Out To Be Wrong In Akhirah

    Posted by Taimur Azhar on September 7, 2024 at 3:42 am

    میرا سوال ہے کہ اگر کوئی مُفتی اسلام اور قران کے بارئے میں کوئی فتوی یا عمل بتاتا ہے تو اگر بندہ اُس پر من و عن عمل کرتا ہے ۔

    اور مفتی یا عالم کی بات اگر دُرست ہے تو اس کو اللہ کی طرف سے ثواب وغیرہ ملے گا

    اور اگر بات غلط ہے تو اسکا گُناہ کس کو ملے گا مُفتی یا عالم کو یا پھر عمل یا پڑھنے والے کو

    مُفتی تقی عثمانی کا فتویٰ ہے کہ بنک کا منافع جائز ہے

    اگر آخرت میں پکڑ ہوئی تو کون پکڑا جائے گا

    اور یاد رکھیے ہم نماز روزہ زکات خیرات نیک عمل سب مُفتی اور عالموں سے سُن یا پڑھ کر عمل کرتے ہیں

    ہر بندئے کا اپنا شعبہ ہے اور اُس کی بات اٹل ہوتی ہے

    مہربانی کرکے جواب دئے دیں شُکریہ

    Dr. Irfan Shahzad replied 1 week ago 2 Members · 3 Replies
  • 3 Replies
  • Following Fatwa Of A Scholar Which Turns Out To Be Wrong In Akhirah

    Dr. Irfan Shahzad updated 1 week ago 2 Members · 3 Replies
  • Dr. Irfan Shahzad

    Scholar September 8, 2024 at 8:12 am

    خدا کے ہاں نیت اور کوشش دیکھی جاتی ہے۔ اگر ایک آدمی مطلوبہ تعلیمی قابلیت اور دیانت دارانہ کوشش کے باوجود کسی غلط نتیجے پر پہنچے تو خدا کے ہاں اس کا کوئی گناہ نہیں بلکہ ثواب ہی ہے۔

    کسی بھی عالم کی راے کو اس کی بتائی دلیل کی روشنی میں پرکھنا چاہیے پھر اگر عقل مطمئن ہو تو اس پر عمل کرنا چاہیے۔

  • Taimur Azhar

    Member September 9, 2024 at 3:03 am

    معاف کیجئیے گا آپ کا جواب لفاظی ہے ۔ آج کل کے دور میں ہر چیز بچپن سے گھوٹ گھوٹ کر پلا دی جاتی ہے اور عقل بس اُس کے تابع ہوتا ہے ۔ سوال یہ تھا کہ تقی عُثمانی صاحب کہتے ہیں یا فتوی ہے کہ بنک کا منافع حلال ہے ۔ آج تک ہمیں یہ گھوٹ کے پلایا گیا کہ حرام ہےُاور اب حلال ہے اگر میں حلال سمجھوں اور تقی صاحب کے پیچھے چلوں اور آخرت میں پتا چلے حرام تھا تو کون سزا وار ہو گا

    • Dr. Irfan Shahzad

      Scholar September 9, 2024 at 7:38 am

      میرا اگلا جواب بھی لفاظی ہو سکتا ہے۔ آپ کو جس پر اعتبار ہے وہاں سے جواب معلوم کر لیجیے۔

      مولانا تقی کیا کہتے ہیں اس کی دلیل انھیں معلوم۔ ہوگی۔

The discussion "Following Fatwa Of A Scholar Which Turns Out To Be Wrong In Akhirah" is closed to new replies.

Start of Discussion
0 of 0 replies June 2018
Now