-
Method Of Praying And Surah Fatiha
جناب غامدی صاب اللہ آپکو صحت اور لمبی زندگی عطا فرمایں آپ سے بہت کچھ سیکھ رہے ہے۔
۱-
غامدی صاب میں پختونخواہ کے شمال سے ہوں اور وہاں پر ۹۰% لوگ امام کے پیچھے فاتحہ نہیں پڑھتے، حنفی مسلک کے پیروکار ہیں تقریباً سب۔ اس لیے یہ بہت ضروری ہے کہ ایک مدلل پروگرام کیا جاے اور لوگوں کو نماز کا صحیح طریقہ سکھایا جائے
۲:
جیسا کہ آپ کہتے ہیں کہ دین ہمیں قران و سنت کی شکل میں اجماع وتواتر سے پہنچا ہیں تو پھر یہ فاتحہ کا اختلاف کہاں،کب اور کیسے آیا؟
۳
قران میں ایک آیت ہے کہ “ جب قران پڑھایا جا رہا ہو تو خامشی سے سن لیا کرو ۔۔۔۔” تو اس آیت کے حوالے سے زرا وضاحت کیجیے کیونکہ فاتحہ کے بغیر نماز نہیں ہوتی اور قران میں خاموشی سے سننے کا کہا گیا ہے تو امام کے پیچھے فاتحہ کیسے پڑھا جاے جہری نمازوں میں؟ صحیح طریقہ کیا ہوگا؟اور فاتحہ کے بعد قران کا کوئ حصہ ملانا ہوگا تو اس صورت میں مقتدی کیا کرے؟ اگر امام قران کے بیچ میں سے کوی حصہ ملا کر قرات کر رہا ہے تو مقتدی کیا کرے اس صورت میں؟ خاموشی سے سنے؟ یا کوی بھی قرآنی کا حصہ ملا لے؟
۴-
اگر کوی رکوع میں رکعت پا لے تو فاتحہ کے بغیر اس کا رکعت کیسے شمار ہوگا؟
۵
نماز کا کونسا حصہ فرض ہی کونسا نفل یہ ایک ایک ایک کرکے شروع سے آخر تک واضح کیجیے کیونکہ ہمیں بہت کنفیوژن ہے
براے مہربانی ایک گھنٹے کا پروگرام رکھ لیں۔ نماز کے شروع سے اختتام تک ایک ایک ذکر اور عمل کی تخصیص کیجیے کہ کونسا فرض ہے اور کونسا نفل، اور جتنے بھی ضمنی سوالات اٹھ سکتے ہیں ان سب کی تشریح کیجیے کیونکہ نماز انتہائی ضروری عبادت ہے اور مہں ۳۰ سال کا ہو کر بھی ٹھیک نماز نہیں سیکھ سکا اور میری طرح لاکھوں اور ہے جن کو ان سوالات کے جواب ملنا انتہائی ضروری ہے۔ پلیز کم سے کم ایک گھنٹے کا سیشن ضرور ریکارڈ کیجیے اور ان سب سوالوں کو ایڈریس کیجیے
یہ سوالات صرف جناب غامدی صاب کیلیے ہیں
آپ کا بہت بہت شکریہ اللہ آپکو لمبی زندگی دیں
Sponsor Ask Ghamidi