-
خلفائے راشدین کے سنت کی پیروی کرنا ؟؟
صحیح روایت میں ہے کہ میرے خلفائے راشدین کے سنت کی پیروی کرو۔ چنانچہ فرمایا:
فَعَلَيْكُمْ بِسُنَّتِي ، وَسُنَّةِ الْخُلَفَاءِ الرَّاشِدِينَ الْمَهْدِيِّينَ۔
تو تم میری سنت کی اور ہدایت یافتہ خلفاے راشدین کی سنت کی پیروی کرنا۔
سنن الترمذي: 2676، سنن أبي داود:4607،
اس روایت کا حقیقی مطلب کیا ہے کہ کیا دین کا تقاضہ یہ ہے کہ ہم اللہ اور اسکے رسول کی سنت کے ساتھ ساتھ خلفائے راشدین کے سنت کی بھی پیروی کریں ؟؟
دوسرا سوال یہ ہے کہ خلفائے راشدین سے کون کون مراد ہیں ؟؟
کیا ایسا ہوسکتا ہے کہ فرمان رسولﷺ اور خلفاء کی سنت میں فرق ہو ؟؟ اگر ایسا ہو تو کیا کریں ؟؟
Sponsor Ask Ghamidi