Ask Ghamidi

A Community Driven Discussion Portal
To Ask, Answer, Share And Learn

Forums Forums Islamic Sharia Head Covering For Women

  • Head Covering For Women

    Posted by Rashid Bangash on October 4, 2024 at 4:08 am

    غامدی صاحب کہتے ہیں کہ بالوں کو چھپانا یا سر کو ڈھانپنا ضروری نہیں ہے اگر بالوں پہ زینت کی گئی ہو پھر چھپانا لازمی ہے لیکن قران میں لکھا ہے کہ جو چیز ہے عادتاً کھلی رہتی ہیں اس کو کھلی ہی رہنے دیں۔ جب کہ سر کو عادتاً نہیں ڈھانپا جاتا ہے تو سر کی زینت کو کیوں چھپانے کی ہدایت دی گئی ہے ۔

    Dr. Irfan Shahzad replied 2 months, 2 weeks ago 3 Members · 6 Replies
  • 6 Replies
  • Head Covering For Women

    Dr. Irfan Shahzad updated 2 months, 2 weeks ago 3 Members · 6 Replies
  • Dr. Irfan Shahzad

    Scholar October 5, 2024 at 12:35 am

    سر کی زینت کو ڈھانپنا بھی لازم نہیں ہے۔ البتہ تہذیبی قدر کے طور پر اسے ڈھانپنا چاہیے۔

  • Rashid Bangash

    Member October 5, 2024 at 6:36 am

    یعنی اس طرح کے ہیئر سٹائل کو ڈھانپنا ضروری نہیں ہے. جس طرح ان تصاویر میں دکھایا گیا ہے۔

  • Rashid Bangash

    Member October 5, 2024 at 6:37 am

    کیا نماز کے لیے بھی عورتوں کو بال چھپانا ضروری نہیں ہے ؟

  • Dr. Irfan Shahzad

    Scholar October 5, 2024 at 9:34 pm

    جیسا کہ بتایا گیا دین نے اس کا حکم نہیں دیا ہے۔ البتہ تہذیب میں یہی ہے کہ خواتیں بال ڈھانپتی ہیں۔

    نماز کے لیے بھی بالوں کو ڈھانپنے کا کوئی حکم نہیں دیا گیا۔ لیکن ادب کا تقاضا ہے کہ ایسا کیا جائے۔

    جو چیز جس درجے کی ہے اسے درجے میں رکھی جانی چاہیے۔

    دین میں صرف لازم اور فرض ہی پر عمل نہیں کیا جاتا ۔ حسن عمل یہ ہے کہ آداب کو بھی ملحوظ رکھا جائے۔

    اس پر غامدی صاحب کا یہ مضمون دیکھیے

    https://www.javedahmedghamidi.org/#!/books/5aa66ae35e891e8f44a43f5f?chapterNo=49

  • Hamza Sulaiman Ahmed

    Member October 6, 2024 at 10:55 am

    I wanted to know about the following hadith which states that it is obligatory:

    https://sunnah.com/ibnmajah:655

  • Dr. Irfan Shahzad

    Scholar October 7, 2024 at 2:39 am

    نماز کی شرائط میں اس کو بیان نہیں کیا گیا۔ لہذا اسے بھی آداب ہی میں شمار کیا جائے گا۔ اس زمانے میں خواتین چوں کہ مسجد میں نماز ادا کرتی تھیں اس لیے ان پر زور دیا گیا کہ سر کو ڈھانپ کر آئیں۔

    ایک روایت میں یہ بھی ہے کہ آدمی کی وہ ناز درست نہیں جس میں وہ رکوع اور سجدے میں اپنی پشت کو سیدھا نہ رکھے۔

    ظاہر ہے کہ یہ بھی ادب کی چیز ہے۔

    آداب کا مطلب یہ نہیں کہ وہ بہت ہلکی چیز ہیں۔

You must be logged in to reply.
Login | Register